Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘میں اتنے گھٹیا انسان کی بیوی نہیں ہوسکتی’

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ حرا مانی اس وقت اپنے ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کے لیے خوب توجہ حاصل کررہی ہیں۔وہ اس ڈرامے میں ‘ہانیہ’ نامی ٹیچر کا کردار نبھارہی ہیں جو ہمایوں سعید کے کردار دانش کے بیٹے کو پڑھاتی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بات کی۔اداکارہ کا کردار جب اس ڈرامے میں سامنے نہیں آیا، تو بہت سے مداحوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ حرا مانی اس ڈرامے میں عدنان صدیقی کے کردار ‘شہوار’ کی اہلیہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔جب انٹرویو کے دوران یہی سوال حرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ‘میں اتنے گھٹیا انسان کی بیوی نہیں ہوسکتی’۔جس کے بعد انہوں نے اپنے مذاق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عدنان صدیقی بہت اچھے ہیں البتہ ان کا کردار بے حد خطرناک ہے۔اپنے انٹرویو میں حرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کی کہانی میں آگے جاکر دو کرداروں کے قتل بھی ہوں گے۔’میرے پاس تم ہو’ ڈرامے میں حرا مانی اور عدنان صدیقی دونوں معاون کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اس ڈرامے میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔اس ڈرامے میں عائزہ خان کے ہوتے ہوئے معاون کردار نبھانے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ‘میں خود پہلے سوچ رہی تھی کہ اپنے ڈرامے دو بول کی کامیابی کے بعد کیا مجھے ایسا ڈراما سائن کرنا چاہیے جس میں میرا ایک سادہ سا کردار ہو، اس پر ہمایوں نے مجھے سمجھایا کہ جس موقع پر میں اس ڈرامے کا حصہ بنوں گی اور اگر یہ ڈراما کامیاب ثابت ہوگیا تو مجھے اور بھی زیادہ مقبولیت ملے گی’۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کو سائن کرنے کی واحد وجہ یہ تھی کہ وہ ہدایت کار ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل کرنا چاہتی تھی۔حرا کا کہنا تھا کہ ندیم بیگ ایک بہترین ہدایت کار ہیں، وہ چاہیں ڈراما بنائیں یا فلم، ان کا ہر پروجیکٹ شاندار ہوتا ہے۔خیال رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی۔حرا مانی کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ ‘دو بول’ کے علاوہ ‘یقین کا سفر’، ‘دل موم کا دیا’، ‘آنگن’ اور ‘بندش’ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا

      کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے

      آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.