تازہ تر ین

پاکستان کو اننگز اور 48رنز سے شکست، آسٹریلیا کا کلین سوئپ

آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کے بعد مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کی بہترین باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستانی ٹیم نے 39 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان سے کیا تو شان مسعود 14 اور اسد شفیق 8 رنز پر کیریز پر موجود تھے۔ابتدائی طور پر دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 100 رنز کے مجموعی اسکور سے آگے بڑھایا، تاہم 123 کے اسکور پر قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ کر گئی۔آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی شان مسعود کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود اسد شفیق بھی ٹیم کو زیادہ دیر تک سہارا نہ دے سکے اور 154 کے مجموعی اسکور پر 57 رنز بنا کر لیون کی گیند کا ہی شکار ہوگئے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain