تازہ تر ین

سرگودھا: مریدین کو قتل کرنے کے جرم میں درگاہ کے متولی کو ساتھیوں سمیت سزائے موت

سرگودھا: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 20 مریدین کو قتل کرنے والے ایک درگاہ کے متولی اور اس کے ساتھیوں کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے درگاہ کے متولی عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں ظفر ڈوگر، آصف اور کاشف گجر کو مجموعی طور پر 400 سال قید کی سزا اور 5 کروڑ روپے بطور جرمانہ قتل ہونے والے افراد کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا جو پنجاب کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا سے 17 کلومیٹر فاصلے پر چک 95 شمالی میں 2 اپریل 2017 کو رونما ہونے والے المناک واقعے میں درگاہ علی محمد قلندر کے متولی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاٹھیوں اور چاقوؤں کے وار سے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔پولیس کو مذکورہ واقعے کی اطلاع ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں آنے والی ایک زخمی خاتون نے دی تھی، جن کے مطابق یہ خاتون ان دیگر 3 زخمی افراد میں شامل تھیں جو درگاہ سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری درگارہ پہنچی اور درگاہ کے متولی عبدالوحید کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تھا جبکہ 19 افراد کی لاشیں بھی برآمد کی گئی تھی


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain