Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ کا نیا بدترین عالمی ریکارڈ کوہلی اور پولارڈ کے نام

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں بآسانی 107رنز سے شکست دی لیکن اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ٹیم کے عمدہ آغاز کے بعد میدان میں اترے تو امید تھی کہ وہ اپنے روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بڑی اننگز کھیلیں۔تاہم اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب کپتان ویرات کوہلی پہلی گیند پر آؤٹ ہو کر گولڈن ڈک شکار ہو گئے۔بعدازاں ویسٹ انڈین ٹیم کی اننگز میں مہمان ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ میدان میں اترے تو محمد شامی نے انہیں بھی پہلی گیند پر پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے اور اس سے قبل آج تک کسی بھی میچ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں تیسری مرتبہ گولڈنگ ڈک پر آؤٹ ہوئے جہاں وہ پہلی مرتبہ 2011 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلی مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوئے تھے اور پھر آج سے چھ سال قبل انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی وہ کھاتا کھولے بغیر ہی پہلی ہی گیند پر رخصت ہو گئے تھے۔بھارت نے میچ میں روہت شرما کے 159 اور لوکیش راہل کے 102رنز کی بدولت 387رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا جس کے جواب میں نکولس پوران اور شے ہوپ کی نصف سنچریوں کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم 280رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘

      ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

      مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.