تازہ تر ین

باسکٹ بال لیجنڈ کوبی برائنٹ بیٹی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

امریکی باسکٹ بال کے لیجنڈ 41 سالہ کوبی برائنٹ کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جس ہیلی کاپٹر میں کوبی سوار تھے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا اور مزید 7 افراد بھی سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کوبی برائنٹ کے ہیلی کاپٹر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ کلاباسس شہر کے اوپر سے گزر رہا تھا۔خیال رہے کہ 41 سالہ کوبی برائنٹ کو 2008 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔وہ اپنے 20 سالہ کیریئر میں لاس اینجلس لیکرز ٹیم کی جانب سے باسکٹ بال کھیلتے رہے، وہ 5 مرتبہ نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپیئن بھی رہے۔انہوں نے 2017 میں ‘ڈیئر باسکٹ بال’ نامی شارٹ اینیمیشن فلم بھی بنائی جس کے لیے انہیں آسکر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain