تازہ تر ین

بیٹی کا نام تجویز کریں اور انعام پائیں شاہد آفریدی نے پرستاروں سے تجاویز مانگ لیں

لاہور( نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ کے سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے پرستاروں سے اپنی بیٹی کےلیے نام کی تجاویز مانگ لی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شاہد آفریدی نے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش کی خبر سب سے شیئر کی تھی جس پر انہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے مبارک باد دی تھی۔ایک ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ میرے مداحوں کے لیے ہے، جیسا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ میری بیٹیوں کے نام کا آغاز اے سے شروع ہورہا ہے لہٰذاآپ لوگ ہمارے نئے مہمان کے لیے اے سے نام کی تجاویز دیں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ آپ کے تجویز کردہ نام میں سے جس کا انتخاب میں کروں گا اسے انعام ملے گا۔ساتھ ہی سابق آل رانڈر نے اپنی چاروں بیٹیوں اقصی، عنشہ، اجوا، اسمارہ کے نام بھی شیئر کیے۔سابق کرکٹر کی جانب سے مداحوں سے نام کی تجاویز کی درخواست پر بڑی تعداد میں لوگوں نے جواب دیا اور مختلف نام تجویز کیے۔یہی نہیں بلکہ افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں آفرین نام تجویز کیا ساتھ ہی اس کا مطلب بہادر بھی لکھا۔اسی طرح کسی نے نومولود کا نام عائشہ تو کسی نے عدن رکھنے کی تجویز دی جبکہ کچھ لوگوں نے ابیحہ نام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain