تازہ تر ین

عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا‘شوکازنوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایس ایل) فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کرنےوالے کھلاڑی عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطلی کے بعد بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا ہے۔پی سی بی انتظامیہ نے پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی قریب اور میچ والے دن صبح میں اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے پر ٹھوس شواہد سامنے آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کے اہم رکن عمر اکمل کو معطل کرکے ان کے لیگ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے معطلی کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام شواہد عمر اکمل کے سامنے رکھ دیے جن کا وہ انکار نہیں کرسکے، اور صرف حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے خاموش رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل ناپسندیدہ افراد سے ملاقاتوں کی تردید نہ بھی کرسکے، عمر اکمل کو لگائے جانے والے الزامات پر 14 دن کے اندر جواب دینا ہوگا اور اگر کرکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا تو کم سزا سے ان کی جان چھوٹ سکتی ہے، ورنہ انکار کی صورت میں عمر اکمل کا کیس اینٹی کرپشن ٹربیونل کو بھیجا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain