Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بجلی ،گیس چوروں کو پکڑیں گے،غریبوں پر بوجھ کی اجازت نہیں دوں گا،عمران خان

    By Daily Khabrainمارچ 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے مودی کی انتہا پسند حکومت کے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جارحیت اور قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللخامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ مسلم دنیا سے صرف چند آوازیں ہی بلند ہورہی ہیں جبکہ باقی آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں ۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوﺅں کی بالادستی چاہنے والی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ مسلم دنیا سے چند لوگ ہی ان مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اس کی مذمت کر رہے ہیں جبکہ باقی دیگر آوازیں مغرب سے اٹھ رہی ہیں جو مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر ہندو بالادستی کی خواہاں مودی حکومت کی مذمت کر رہے ہیں ۔
    وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت روز اول ہی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہی ہے ، توانائی کے شعبے میں سنگین انتظامی و مالی مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں، اس کے باوجود ہماری اولین ترجیح رہی ہے کہ ان مسائل کی وجہ سے عوام الناس پر کم سے کم بوجھ پڑے،محض انتظامیہ کی سطح پر پر تبدیلیاں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناکافی ہوں گی ،ہمیں وزارت توانائی اور پیٹرولیم میں ہر سطح پر بہترین پروفیشنلز اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کی غرض سے لئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینئر سرکاری افسران اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں وزارت پیٹرولیم اور توانائی کی جانب سے گذشتہ 18 ماہ میں ذیلی اداروں میں انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات، محصولات میں اضافے اور ان اداروں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے ضمن میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاءکو وزارت توانائی اور پیٹرولیم کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے زیر غورتجاویز پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت روز اول ہی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہی ہے ۔ توانائی کے شعبے میں سنگین انتظامی و مالی مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں۔ اس کے باوجود ہماری اولین ترجیح رہی ہے کہ ان مسائل کی وجہ سے عوام الناس پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لینے ہوں گے اور اس ضمن میں بھرپور عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے تاکہ ایک طرف عوام کو مسائل کی نوعیت اور انکے حل کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر اعتماد میں لیا جا سکے وہاں بجلی و گیس کی چوری میں ملوث عناصر کو عوام کی مدد سے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ محض انتظامیہ کی سطح پر پر تبدیلیاں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناکافی ہوں گی ۔ ہمیں وزارت توانائی اور پیٹرولیم میں ہر سطح پر بہترین پروفیشنلز اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی تاکہ ہر سطح پر موجود مسائل کے حل کے بہترین افرادی قوت کو برو¿ے کار لایا جا سکے۔ سالہا سال کی کرپشن اور نااہلی نے نظام کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ ہنگامی صورتحال آوٹ آف باکس اقدامات کی متقاضی ہے ۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ وزارتوں میں پالیسی ، ریگولیشن،عمل درآمد، مالی اور انتظامی امور سے متعلقہ معاملات متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کے سپرد کیے جائیں تاکہ ہر عہدیدار اپنے دائرہ کارمیں بہتر طریقے سے ذمہ داریاں سر انجام دے سکے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ہر ادارے کے سربراہ کی کارکردگی کو اہداف کی تکمیل سے منسلک کیا جائے تاکہ کارکردگی کا جائزہ مقررہ وقت میں اہداف کے حصول کی بنیاد پر لیا جا سکے ۔وزیراعظم نے کہا کہ برسوں سے رائج غیر موثر اور کرپشن سے آلودہ نظام اگر ڈیلیور نہیں کر رہا تو اس کا بوجھ کسی صورت عام آدمی ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی اور پیٹرولیم توانائی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے ایمرجنسی پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سسٹم کی اصلاح کے عمل کا بوجھ عام آدمی پر کم سے کم پڑے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.