بیجنگ‘جینوا‘اقوام متحدہ‘ پیرس‘ تہران‘ جدہ‘ اسلام آباد(نمائندگان خبریں‘ نیٹ نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے باعث دنیا میں لگ بھگ تین کروڑ بچوں نے اسکول جانا چھوڑ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسکو نے کہا کہ اب تک 13 ملکوں نے اپنے تمام اسکول بند کر دیے ہیں جبکہ 9 دیگر ممالک میں اسکول جزوی طور پر بند ہیں۔ یونیسکو کے مطابق ،تعلیم کی ترویج میں اس پیمانے کا خلل پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور خدشہ ہے کہ اگر وائرس قابو میں نہ آیا تو بچوں کے بڑی تعداد تعلیم کے حق سے محروم ہوجائے گی۔ ایران سے زائرین، تاجر اور عام پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سرحدی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 317 زائرین، 61 تاجر اور عام افرادپاکستان میں داخل ہوئے۔ مجموعی طور پر ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4650 ہو گئی ہے، ایران سے آنے والی 12 مال بردار ایرانی کنٹینرز پر بھی اسپرے کر کے انھیں جراثیم سے پاک کیا گیا، اور ڈرائیورز کی اسکریننگ کی گئی۔ دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 36 سو ہو گئی۔ چین میں مزید 27 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 50 ہو گئی، اٹلی میں وائرس 233 افراد کی جان لے گیا۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا، چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچاو¿ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جم خانے، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکیئنگ ریزارٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی ہنگامی اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں، اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔چین کے شہر کونزو میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، اس عمارت کو کرونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، عمارت میں 70 افراد موجود تھے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانس نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ 15 امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے کرونا وائرس کے دو نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں اس وائرس کا شکار افراد سات ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو¿ کے تناظر میں بڑی امریکی ریاستوں میں شمار کی جانے والی ریاست نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔چین کے محکمہ صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ چینی مین لینڈ میں ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 44 نئے مصدقہ کیسز اور 27 اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق یہ 27 اموات صوبہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔کمیشن کے مطابق اسی دوران 84نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کے روز 1ہزار 661 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ دیا گیا جبکہ شدیدبیمار افراد کی تعداد 225 کم ہوکر 5ہزار 264 ہوگئی ہے۔فرانس بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 949 مریض سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت فرانس کے جائزے کے مطابق فرانس میں تقریبا ایک ہزار افراد پچھلے 24 گھنٹوں میں 336 بیماریوں کے لگنے سے مختلف امراض میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ فرانس کے متعدد علاقے کئی بیماریوں سے متاثر ہیں۔ہفتہ کے اختتام تک مین لینڈ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 80 ہزار 695 تک پہنچ گئی ۔ ان میں 20 ہزار 533 ایسے مریض بھی شامل ہیں جو تاحال زیر علاج ہیں، 57 ہزار 65 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ دیا گیا ہیں جبکہ 3ہزار97 افراد بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ارجنٹائن کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایک 64 سالہ شخص نوول کرونا وائرس کے باعث ہفتے کے روز انتقال کر گیا۔ سرینگر کے شہر مہاراج گنج زینہ کدل پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری کے جان بحق اور ایک زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ پلوامہ میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق سری نگر میں ، مہاراجہ گنج پولیس اسٹیشن کے قریب تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر دستی بم پھینکا گیا تھا ، جس سے 60 کے قریب غلام نبی زخمی ہوئے تھے۔ نبی ،، کو اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کی موت ہوگئی۔سی آر پی ایف کے آئی جی پی (سری نگر سیکٹر) رویدیپ سنگھ ساہی نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو قریبا 7:30 بجے نامعلوم افرادنے سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینڈ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایک بزرگ شہری ، بجلی کے محکمہ کے سابق ملازم ، غلام نبی زرگر ساکن زینہ کدل جان بحق ہوگئے ۔ جبکہ رفیق احمد نامی ایک شخص زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کوئی سیکورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد سیکورٹی فوسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مشتبہ افرادنے ایک شہری شبیر احمد بھٹ کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ترال میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ترال پائین علاقے کا رہائشی شبیر احمد ترال گامراز روڈ پر اپنی ایس یو وی میں تنہا ڈرائیونگ کر رہا تھا ۔ترال کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیرنے بتایا کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ حالت میں ہسپتال میں پہنچایا ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب انتظامیہ نے جموں اور سامبا میں جماعت 5 تک کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ عمان میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام عوامی اجتماعات کو عارضی طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کورونا وائرس کے خطرات کے باعث جاپان کی کابینہ نے حکومت کو چین اور جنوبی کوریا سے آنے والے افراد کے ویزے معطل کرنے کا اختیار دینے کی پالیسی منظور کر لی ۔ اس اقدام کا شمار نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅکو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں ہوتا ہے۔حکومت جاپان آئندہ پیر سے مذکورہ ویزے منسوخ کرے گی۔کورونا وائرس دنیا کے 102 ملکوں تک پھیل گیا اور موذی وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 ہو گئی ہے۔چین میں اموات کی تعداد میں کافی حد تک کمی آئی ہے جب کہ یورپ اور امریکا میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اٹلی میں اموات کی تعداد 233 ہو گئی ہے، 6 ہزار افراد بیمار ہیں جس کے سبب 11 صوبوں میں لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا ہے۔پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں عوام سے براہ راست خطاب نہیں کریں گے۔اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے شمالی اٹلی کو عملاً قرنطینہ کر دیا ہے۔ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا، چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچاو¿ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔چین کے شہر کونزو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے قرنطینہ کے لیے مختص ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 28 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔جنوبی صوبہ فوجیان کے پانچ منزلہ شینجیا ہوٹل کی عمارت میں کل 71 افراد موجود تھے جن میں سے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر القطیف میں آئندہ دو ہفتے کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔مصر کی خاتون وزیرِ صحت ھالہ زاید نے کہاہے کہ الاقصر گورنری میں ساحل سمندر پرپہنچنے والی ایک سیاحتی کشتی میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 12 سے بڑھ کر 45 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں حکام نے عندیہ دیا ہے کہ شہروں کے درمیان سفر اور نقل و حرکت پر روک لگانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے اعلان میں بتایا کہ اب تک 14 ایرانی طبی ذمے داران کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس پھیلنے کے سبب انتظامیہ نے جموں اور سامبا میںتمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 15 ملین افراد (1.5 کروڑ) فوت ہوں گے اور اِس کی وجہ سے عالمی معیشت پر 2.3 کھرب ڈالرس کی ضرب پڑے گی۔ نئے جائزہ میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی اموات 15 ملین تک پہونچ سکتی ہیں۔ آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اِس وائرس کا پھیلاو خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔ بدترین صورت میں اموات کی تعداد ناقابل قیاس ہوجائے گی۔ بعض ممالک میں معیشت 8 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ برطانیہ اور امریکہ میں لاکھوں افراد کی موت کے بشمول 68 ملین افراد کو موت کا مزہ چکھنا پڑسکتا ہے۔ کورونا وائرس پر کئے گئے دو ریسرچ میں وارمک میکبورن اور رشن فرنانڈو نے اپنی ریسرچ کے کاغذات کو شائع کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اِس وبائ پر قابو نہیں پایا گیا تو اِس کا مختصر مدت میں عالمی معیشت پر ب±را اثر پڑسکتا ہے۔
اٹلی میں ایک ہی روز 155ہلاک ہزاروں متا ثر ،کرونا سے ڈیڑھ کروڑ ہلاکتوں کا خدشہ،سائنسدانوں کا انکشاف

