Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غربت کا مقابلہ کرنا ہمارا مشن،پسماندہ علاقوں کو ترقی دینگے،عمران خان

    By Daily Khabrainمارچ 11, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا یہاں سب کو ترقی کے یکساں مواقع نہیں ملے۔اسلام آباد میں ڈیٹا فار پاکستان پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہچان غریبوں کے رہن سہن سے ہوتی ہے، پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنا ہمارا مشن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگا دیا گیا، ترقیاتی فنڈزپسماندہ علاقوں میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فنڈزخرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو نہیں دیکھا جاتا، ایک علاقے پر فنڈزخرچ کرنے سے دوسرے علاقے محروم رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا فارپاکستان کے ذریعے معلوم ہوگا کہ کہاں فنڈزخرچ کرنے ہیں، ڈی جی خان پسماندہ علاقہ ہے وہاں زیادہ پیسے خرچ ہونے چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب پسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہیں، انہوں نے جب اس علاقے پرپیسہ لگانا شروع کیا توشورمچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اعداد و شمار کو بہتر کرنا اہمیت کا حامل ہے، عوام پر پیسہ خرچ کرتے وقت زمینی حقائق کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، ترقیاتی فنڈز پسماندہ علاقوں میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر لگا جس کی وجہ سے دیگر شہر محروم رہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈیٹا فار پاکستان اس لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ کہاں پیسا خرچ کرنے کی ضرورت ہے، اس ڈیٹا سے پتا چلے گا کہ بچیاں کیوں نہیں پڑھ رہیں، کیوں پیچھے رہ گئی ہیں۔’ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیٹا فار پاکستان کی ملک کو بہت ضرورت تھی، فیصلہ سازی اور فنڈز مختص کرنے میں یہ اعداد و شمار معاون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کے تحت صوبائی مالیاتی ایوارڈ میں آسانی ہوگی جبکہ کمزور طبقے کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبے کے پسماندہ علاقے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے ضلع میں پیسے لگانا شروع کیے تو شور مچایا گیا حالانکہ ڈی جی خان پسماندہ علاقہ ہے اور وہاں زیادہ پیسے خرچ ہونے چاہئیں۔’ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس سے قبل کئی بار ملک سے غربت کے خاتمے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں چین کے اقدامات کی مثال بھی دیتے آئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.