اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے ڈاکٹرظفر مرزا کیخلاف ماسک اسمگل کرانے کی انکوائری شروع کردی، معاون خصوصی صحت پر2 کروڑ ماسک اسمگل کرنے کا الزام ہے، تمام ماسک ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے اسمگل کروائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کورونا ماسک کی اسمگلنگ سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا پر 2 کروڑ ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈریپ کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی ملی بھگت سے ماسک اسمگل کرائے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹرنارتھ اسلام آباد سے 15 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کیخلاف ماسک اسمگلنگ کی انکوائری شروع

