تازہ تر ین

ا مر یکہ نے چین کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ،مر یضوں کی تعد اد ایک لا کھ سے بڑ ھ گئی

بیجنگ ‘نیویارک (شِنہوا) چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والی عالمگیر وباء کرونا وائرس نے دنیا کے 200 ممالک اور خطوںکو اپنی لپیٹ میں لےاجبکہ دنیا بھر میں ہلاکتیں 25ہزار سے زائد ہوگئیں ،امریکہ نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن گیا جہاں مجموعی مریضوں کی تعداد8ہزار کے قریب پہنچ گئی ، برطانوی وزیراعظم اورفلپائن کی مسلح افواج کے سربراہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ چین میں کرونا وائرس کے 55 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف ایک مقامی اور دیگر درآمد شدہ ہیں ،چین نے غیرملکیوں کا چین میں داخلہ عارضی طور پر معطل اورآسٹریلیا نے بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کر نے کا اعلان کیا ہے ،فِجی نے کرونا وائرس کا پھیلا ﺅ روکنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو لگا دیا ،افغانستان میں 2غیر ملکی سفارت کاروں اور نیٹو مشن دفتر کے 4سرکاری اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق جبکہ ملک میں 11نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد91ہوگئی۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ(سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام 6بجے تک نوول کرونا وائرس کے 82ہزار404مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔سی ایس ایس ای کے مطابق امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سب سے زیادہ مریضوں والا ملک بن گیا ہے۔مرکز کے مطابق5 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مریضوں کی تعداد میں 10ہزار کا اضافہ ہواہے۔ ریاست نیویارک ملک میں وبا کا مرکز بن گیا ہے جہاں پر 37ہزار802 مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نیوجرسی میں 6ہزار876اور کیلیفورنیا میں 3ہزار802 مصدقہ مریض ہیں۔امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار178 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 281ہلاکتیں نیویارک اور 100ہلاکتیں واشنگٹن کی کنگز کانٹی میں ہوئی ہیں۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق چین میں (مین لینڈ، ہانگ کانگ،مکاو¿ اور تائیوان کے علاقوں سمیت)جمعرات کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق شام6بجے تک 82ہزار34مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر فلپائن کی مسلح افواج(اے ایف پی)کے چیف آف اسٹاف فیلیمن سانتوس جونیئر میں نوول کرونا وائرس مثبت آیا ہے جبکہ سانتوس سے رابطے کے بعد فلپائن کے سیکرٹری دفاع ڈیلفن لورینزانا نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اے ایف پی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ سانتوس کا پیر کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جمعہ کے روز ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آیا ہے اور یہ کہ وہ بہتر ہیں اور ان کی صحت کی صورتحال اچھی ہے لیکن وہ ملٹری اسپتال کے فوجی معالجین کی زیر نگرانی رہیں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے سانتوس کو بحریہ کے ایک افسر سے وائرس منتقل ہوا ہو جس نے اردن کا سفر کیا ہے اور اسے 27 مارچ سے 10 اپریل تک گھر پر ہی14 دن کے سخت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ عالمی وبا نے پانچ لاکھ بتیس ہزار 224 افراد کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 326 ہے، امریکا میں کرونا سے متاثرین افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا سے امریکا میں 1300 افراد ہلاک اور 85 ہزار 594 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 292 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 81 ہزار 340 ہے۔ اٹلی میں کرونا سے آٹھ ہزار دو سو پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80 ہزار 589 افرادعالمی وبا کی لپیٹ میں ہیں۔اسپین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہزار 365 ہے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 234 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کرونا سے 578، جنوبی کوریا میں 139، فرانس میں ایک ہزار 696، جاپان میں 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کرونا سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار 12 ہے۔بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد بیس جبکہ متاثرین کی تعداد سات سو ستائیس ہے۔ ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے،برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے،بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔کرونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ 235 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 ہزار 31 ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain