Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
    • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر وائرل
    • شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا
    • آم کی پیداوار اور برآمدات، پاکستان کو بڑا دھچکا
    • ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
    • آج سے پنجاب بھر میں مارکیٹ شاپنگ مال بازار رات 8 بجے بند نو ٹیفیکیشن جاری
    • سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا میں کورونا وائرس کے مریض 25 لاکھ سے تجاوز کرگئے، 1 لاکھ 75 ہزار ہلاک

    By Daily Khabrainاپریل 22, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لا ہو ر( و یب ڈ سک) دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 6 لاکھ 65 ہزار458 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے ایک چوتھائی اموات امریکا میں ہوئیں۔ دنیا میں ابتدائی طور پر 5 لاکھ کیس رپورٹ ہونے میں 75 دن لگے تھے تاہم گزشتہ 6 دن کے عرصے میں اتنی تعداد کی تصدیق ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف تین ماہ قبل 10 جنوری تک 41 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اپریل میں یہ شرح 70 ہزار یومیہ تک جاپہنچی۔ عالمی ادارہ صحت نے ان اعداد و شمار کا موازنہ موسمی فلو سے کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال 30 سے 50 لاکھ افراد سیزنل انفلوئنزا سے شدید بیمار پڑ جاتے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی موجودہ تعداد کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ افراد متاثر ہوسکتے ہیں تاہم اس کا پھیلاو 1918 میں پھیلنے والے اسپینش فلو سے کم ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق 5 کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے۔
    کورونا وبا کا پھیلاو سست پڑرہا ہے
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس وبا کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے باجود اس وبا کا پھیلاو سست پڑنے کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ اپریل کے آغاز میں متاثرین کی تعداد میں یومیہ 8 سے 9 فی صد اضافہ ہورہا تھا جو کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3 سے 4 فی صد یومیہ پر آگیا ہے۔
    مختلف خطوں میں الگ الگ شرح اموات
    یورپ میں مجموعی طور پر 11 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 4 لاکھ کیسز اٹلی اور اسپین میں سامنے آئے جہاں تصدیق شدہ کیسز میں اموات کی شرح 10 فی صد ہے۔ شمالی امریکا میں دنیا کے مجموعی تعداد میں سے ایک تہائی متاثرین شامل ہیں لیکن یہ شرح اموات بہت کم بتائی جاتی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ہلاکتوں کی شرح 5 فی صد ہے۔ تاہم لاطینی امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ کسی بھی دوسرے خطے کے مقابلےمیں بہت زیادہ شرح ہے۔
    جنوبی ایشیا میں کورونا کا پھیلاو
    خطے میں بھارت حالیہ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 18 ہزار 9 سو سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور مرنے والی کی تعداد 603 ہے۔ افغانستان میں متاثرین کی تعداد 1ہزار 92 ہے اور 35 اموات ہوچکی ہیں۔ سری لنکا میں 310 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش میں 2 ہزار 9 سو 48 کیس سامنے آچکے ہیں اور 101 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مالدیپ میں 34، نیپال میں 32 اور بھوٹان میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ان ممالک میں ابھی تک وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
    لاک ڈاون میں نرمی
    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاون کی پابندیوں میں بتدریج نرمی لائے جائے اگر اس میں جلدی دکھائی گئی تو مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب یورپ میں ڈنمارک، اسپین، جرمنی اور آسٹریا میں دندان سازوں، حجاموں اور تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے لاک ڈاون میں نرمی کا علان کردیا ہے۔ امریکا کی جن ریاستوں میں حکمران جماعت ری پبلکن پارٹی کے گورنر ہیں ان میں بھی لاک ڈاون میں نرمی لائی جارہی ہے۔ ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جون تک ملک میں صورت حال معمول پر آ جائے گی جب کہ اٹلی نے مئی کے آغاز تک لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی

    امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے

    اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان

    تازہ ترین

    یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ

    سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود

    شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.