تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے:ڈاکٹر احمد سلیم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ پروفیسر علامہ میڈیکل کالج ڈاکٹر احمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی صورتحال قدرے کنٹرول میں ہے لیکن اگر لاک ڈاﺅن میں کمی کی گئی تو حالات بگاڑ کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔پاکستان میں ٹیسٹ اتنے کم ہوئے ہیں کہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔حالت جنگ میں معیشت نہیں دیکھی جاتی دشمن کو شکست دینا ہوتی ہے ہم نہیں رہیں گے تو معیشت کا کیا کرنا ۔عام طور پر گرمی میں وائرس کی شدت کم ہوتی ہے لیکن یہ نیا وائر س ہے رسک نہیں لینا چاہئے کرونا کی مکمل علامات ابھی کسی کو نہیں پتہ۔ لاک ڈاﺅن جاری رہنا چاہئے دوسروں سے سبق ضرور لیں لیکن اپنے حالات ضرو ر دیکھیں ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننا اچھی بات ہے ہمیں اپنے لوگوں کی خود خدمت کرنی ہے۔شروع میں کٹس کم تھیں اب صورتحال بہتر ہے۔ڈاکٹرکی تربیت بہت ضروری ہے۔ باہر نکلنے والے کورونا ساتھ لیکر آتے ہیں ۔ عوام حکومتی احتیاطی تدابیر اپنائیں،سینٹائزر کا استعمال کریں پاک صاف رہیں۔ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے بتایا کہ اس وقت کرونا کا حل تلاش کریں کیونکہ اولین ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے،کیونکہ کرونا ایک خطرناک وائرس ہے افسوس اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر رہے۔ لوگ حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہمیں حکومت سے تعاون کرنا چاہئے کہ کو ڈیل کس طرح کرنا ہے ترقی یافتہ سب کرونا کی زد میں ہیں ۔ہمیں چاہئے کہ اپنے اردگرد دیکھیں غربا ءکی دل کھول کر مدد کریں۔ سب حکومتی تدابیر پر عمل کریں فیس ماسک،گلوز اور سینیٹائزر کا استعمال کریں بلاضرورت باہر مت نکلیں۔مشکل وقت ہے لیکن گبھرائیں نہیں۔کتھک ڈانسر ناہیدصدیقی نے کہا کہ ماہ رمضان میں خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اس وقت انتشار پیدا نہ کریں سب کی بلاتفریق رنگ و نسل مذہب مدد کی جائے ہمیں اپنی ذمہ داری نبھانی ہے لاک ڈاﺅن کو فالو کریں آئسولیشن میں ہی سب کی بھلائی ہے پاکستانی مثالی قوم ہیں ،مجھے یقین ہے قوم با شعور ہے حکومتی احکامات پر عمل کریگی۔۔ مخیر حضرات اپنے غریب رشتہ داروں، پڑوسیوں اور محلے داروں کا خیال کریں۔اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ریاست ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ایکشن لے تاکہ عوام مشکلات کا شکار نہ ہو۔سبھی کو اپنی اصلاح کر لینی چاہئے کہ پہلے ہمیں بہتر انسان بننا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain