Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا، یونس خان

    By Daily Khabrainجون 11, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے باب وولمر کا انداز اپنانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہر پلیئر کو اس کے لیول کے مطابق بتایا جاسکے، ریٹائرمنٹ کے بعد بہت کچھ سیکھا ہے، کوشش ہوگی کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ زندگی کے تجربات سے بھی پلیئرز کو مستفید کرایا جاسکے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں شامل ہونے کے بعد میڈیا کے ساتھ وڈیو کانفرنس میں یونس خان نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، کوشش ہوگی کہ وہ پلیئرز کو ان کی حدود میں رہتے ہوئے یہ گر سکھائیں کہ بڑی اننگز کیسے کھیلنی ہے اور کیسے سنچری کو ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنا ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ وہ یہ بہانہ نہیں بنائیں گے کہ محدود وقت تھا اس لیے کچھ نہیں کرسکے، اگر کام کرنا ہو تو ایک دن بھی کافی ہوتا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ کوچنگ میں باب وولمر کے انداز سے کافی متاثر رہے ہیں اور کوشش ہوگی کہ اس انداز میں ہی ٹیم کے بیٹسمینوں کو سکھائیں۔

    ن کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں ان میں کافی عاجزی آئی ہے اور وہ اس بات کی گارنٹی دیتے ہیں کہ کوچنگ اسٹاف میں کسی سے انا کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

    یونس خان نے کہا کہ وہ تنقید ہمیشہ تحمل مزاجی سے سنتے رہے اور پھر جارح مزاجی سے اپنے کھیل کو بہتر کرتے ہوئے اس تنقید کا جواب دیتے اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن جو کچھ کرکٹ کیریئر میں حاصل کیا وہ ماضی کا حصہ ہے۔

    ایک سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اظہر علی اور اسد شفیق پر ان کے اور مصباح کے ریٹائرمنٹ کے بعد بھاری ذمہ داریاں آگئی تھیں، بطور کوچ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ان تمام پلیئرز کے اسکلز سے زیادہ ان کو ذہنی طور پر پختہ بنانے میں کردار ادا کریں، کوشش کریں گے کہ پلیئرز کو ڈبل مائنڈ نہ کریں کیوں کہ مصباح الحق پہلے ہی ان کو بہت کچھ سکھا چکے ہوں گے۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ کوچز کا کام پلیئرز کی سہولت کاری ہوتا ہے، بابر اعظم کا فی الحال کوہلی سے موازنہ مناسب نہیں، پانچ سال بعد بابر اعظم کا آج کے کوہلی سے موازنہ کیا جائے، بابر اچھا پلیئر ہے اور اگر ایک پلیئر یہ عہد کرلے کہ اسے زندگی میں کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں تو وہ انہیں ضرور حاصل کرتا ہے۔ مصباح کے ساتھ فاتحانہ انداز میں کرکٹ چھوڑی اور دوبارہ ایک نیا سفر بھی فاتحانہ انداز میں شروع کرنے کی خواہش ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی

      پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل

      بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.