تازہ تر ین

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بابراعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کو وارننگ

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی 20اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتباہ جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے گراو¿نڈ میں پریکٹس پر پابندی کے باوجود بابراعظم، امام الحق اور فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ لاہور کے عبدالقادر کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔ کورونا سے بچاو¿ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بغیر ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور پی سی بی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔پی سی بی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تینوں کھلاڑیوں کو متنبہ کرتے ہوئے آئندہ ایسا عمل کرنے سے روک دیا ہے اور سختی سے ایس او پیز کو فالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمی برنی کا کہنا ہے کہ بورڈ نے پہلے بھی واضح ہدایات دی تھیں کہ کورونا وباءکی صورتحال کے دوران گراو¿نڈز میں ٹریننگ پر پابندی ہوگی اور اب بھی دو ٹوک اور صاف الفاظ میں ہدایات دی گئی ہیں کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔واضح رہے کہ پی سی بی نے کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ منسوخ کردیا ہے، دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لینا تھا جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے، پی سی بی جولائی کے اوائل میں ٹیم کی روانگی پر انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain