تازہ تر ین

دیوار چین کے شمالی حصے کی تعمیر کا اصل مقصد صدیوں بعد سامنے آگیا

 

بیجنگ (ویب ڈیسک)ایسا مانا جاتا ہے کہ دیوار چین کو حملہ آوروں کو روکنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا مگر اب ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ کم از کم شمالی حصے کی تعمیر کا مقصد یہ نہیں تھا۔جریدے جرنل Antiquity میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 460 میل طویل دیوار چین کا شمالی حصہ حملہ آوروں کو روکنے کی بجائے شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے تعمیر ہوا تھا۔محققین نے پہلی بار اس حصے کا مکمل نقشہ تیار کیا اور ان کی دریافت سابقہ خیالات کو چیلنج کرتی ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ اس سے پہلے بیشتر افراد کا خیال تھا کہ اس دیوار کا مقصد چنگیز خان کی فوج کو روکنا تھا، مگر شمالی دیوار جس کا بیشگتر حصہ منگولیا میں واقع ہے، وادیوں کے ساتھ موجود ہے، جس لمبائی زیادہ نہیں اور راستہ چھوٹا ہے، جو غیر فوجی افعال کی جانب اشارہ کرتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain