Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کر لی
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے بیزار، نیوزی لینڈ تیار

    By Daily Khabrainجون 17, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    رواں برس ہی اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے :کیوی وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن

    ڈنی / ویلنگٹن (ویب ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سے آسٹریلیا بیزار،نیوزی لینڈ تیار ہے، آسٹریلوی بورڈ نے شوپیس ایونٹ کے شیڈول پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دے دیا، چیئرمین ارل ایڈنگز نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ٹورنامنٹ منعقد کرنا بہت ہی مشکل ہوگا، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹسن نے کہاکہ ہم اپنے ملک میں مقابلے کرا سکتے ہیں مگر حتمی فیصلہ آئی سی سی کوکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر غیریقینی کے سائے لہرا رہے ہیں،اس کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے، میزبان آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی بھی اس سال میزبانی میں دلچسپی کم ہورہی ہے،اس کی ساری توجہ سال کے آخر میں بھارت سے ہوم سیریز پر مرکوز ہے جس سے اسے300 ملین ڈالر کی آمدنی ہونا ہے۔

    اس لیے وہ آئی پی ایل کیلیے ورلڈ کپ کا التوا چاہنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتا۔ اب ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کی جانب سے ایونٹ کے وقت پر انعقاد کو غیرحقیقی قرار دیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک باضابطہ طور پر ورلڈ کپ کو ملتوی یا منسوخ نہیں کیا گیا تاہم موجودہ صورتحال میں 16 ٹیموں کو آسٹریلیا میں جمع کرنا غیرحقیقی یا بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں بدستور کورونا وائرس پھیل رہا ہے، اس حوالے سے آئی سی سی کی بھی میٹنگز ہورہی ہیں اور صورتحال کے تحت ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ٹی20 ورلڈ کپ کے چیف اور کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیف نک ہوکلے نے کہاکہ مقامی آرگنائزنگ کمیٹی بدستور تیاریوں میں مصروف اور جو بھی فیصلہ آیا اس کیلیے تیار ہوگی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل گرانٹ روبرٹس نے واضح کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی وجہ سے ان کا ملک ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیار ہے، آسٹریلیا نے رواں برس کے آغاز میں ویمنز ٹی 20 ایونٹ کی عمدہ میزبانی کی، مجھے یقین ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اپنے وقت پر ہی مینز ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلیے بھی پرامید ہوں گے، ہم اپنے ملک میں بھی اس ایونٹ کی میزبانی کرسکتے مگر اس کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔فی الحال ہم آئندہ برس ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیاری کررہے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ فی الحال غیر نیوزی لینڈرز کیلیے سرحدیں بند اور یہاں پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد نہیں ہورہا،البتہ موسم گرما کے سیزن میں کرکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی

      پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل

      بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.