Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رواں سال آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں، احسان مانی

    By Daily Khabrainجون 18, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے رواں سال آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں اور اسے ممکنہ طور پر ایک سال کے لیے مؤخر کردیا جائے گا۔

    احسانی مانی رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی مخالفت کرنے والے آئی سی سی بورڈ کے دوسرے سینئر رکن ہیں۔

    مزید پڑھیں: حد سے زیادہ خود اعتمادی کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی، فخر زمان

    ان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین بھی کہہ چکے ہیں کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے 16ممالک میں سے کچھ میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یہ انتہائی غیر حقیقی اور انتہائی مشکل ہو گا کہ ٹورنامنٹ کو منصوبے کے مطابق منعقد کیا جائے۔

    تحریر جاری ہے‎

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال 18 اکتوبر سے 16نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے۔

    بدھ کو ورچوئل بریفنگ میں احسان مانی نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کووڈ-19 پر قابو پائے جانے کے باوجود سب سے بڑا چیلنج آسٹریلیا میں ایونٹ کا انعقاد ہے، ان کی حکومت بہت محتاط ہے اور اگر ایونٹ کا انعقاد اس سال ہوا تو اسے بوئیو سیکیورٹی کے ساتھ منعقد ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی، متبادل کھلاڑی بھی متعارف

    اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس ہوٹل میں پاکستانی ٹیم قیام کرے گی اس میں عوام نہیں ہوں گے، یہ ایک یا دو ٹیموں تک بات ٹھیک ہے لیکن جب 12 سے 16 ٹیمیں ایک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی تو ایسا کرنا ناممکن ہو جائے گا لہٰذا میرا نہیں خیال کہ 2020 میں کسی آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد مناسب ہو گا۔

    احسان مانی نے کہا کہ میرے خیال میں اس ایونٹ کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا جائے، آئی سی سی کے پاس وقت ہے کیونکہ ایونٹس کو 2020، 2021 اور 2023 میں منعقد ہونا ہے لہٰذا بیچ میں موجود خلا کے دوران ایونٹ منعقد کرائے جاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ خدانخواستہ اگر ایونٹ کے دوران کوئی کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوتا ہے تو اس سے بہت زیادہ افرا تفری پھیل جائے گی لہٰذا ہم خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

    مزید پڑھیں: کورونا کی لہر نے کرکٹ میں بال ٹیمپرنگ کی گنجائش پیدا کردی؟

    کرکٹ آسٹریلیا آنئدہ سال 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہشمند ہے لیکن اگلے سال بھارت ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    2022 میں آئی سی سی کا کوئی بھی ایونٹ شیڈول نہیں اس لیے کرکٹ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ بھارت اگلے 2022 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے لیکن ایسا عملی طور پر ممکن نہیں۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت کو 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے اور اگر ٹی20 ورلڈ کپ بالفرض 2022 میں بھارت میں منعقد کیا جاتا ہے تو بھارت کو محض 6 سے 7ماہ کے عرصے میں دو بڑے عالمی ایونٹس میزبانی کرنی پڑے گی۔

    آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ 3 سے 4 ہفتے میں متوقع ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.