Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدنان سمیع بالی ووڈ مافیا پر برس پڑے

    By Daily Khabrainجون 24, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: ہر وقت بھارت کے گن گانے والے گلوکارعدنان سمیع سشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری پر ہی برس پڑے اور بالی ووڈ میں رائج مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے استحصال کا پردہ فاش کردیا۔

    پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع  اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کے گن گاتے نظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع نے بالی ووڈ کے ان سیاہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری  بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

    عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا بھارتی فلم اور میوزک انڈسٹری کو سنجیدگی کے ساتھ تبدیلی کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر  نئے اور تجربہ کار گلوکاروں، میوزک کمپوزرز اور میوزک پروڈیوسرز کے معاملے میں جن کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتا ہے۔ یا تو ان مافیاز کے اشاروں پر چلو یا آپ انڈسٹری سے باہر۔

    عدنان سمیع نے بالی ووڈ انڈسٹری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو وہ لوگ کنٹرول کررہے ہیں جنہیں تخلیق کا مطلب بھی نہیں پتہ یا پھر وہ خدا بننے کی کوشش کرررہے ہیں؟

    گلوکار عدنان سمیع نے بھارت میں پرانے اور کلاسیکل گانوں اور فلموں کے ری میکس کرکے ان کا بیڑہ غرق کرنے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا بھارت میں 1.3 بلین (تقریباً ایک ارب 30 کروڑ ) افراد رہتے ہیں اور ہم ان اربوں لوگوں کو کیا پیش کررہے ہیں ری میک اور ری مکس؟ خدا کے لیے بند کرو یہ سب اور  ٹیلنٹ سے بھرپور لوگوں کو آگے آنے اجازت دو۔

    عدنان سمیع نے بالی ووڈ انڈسٹری میں رائج مافیا کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا آپ کے پاس ایسی فلم اور میوزک مافیا ہے جنہوں نے بڑے ہی گھمنڈ سے خود کو خدا سمجھ لیا ہے یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔ آپ کسی بھی فیلڈ میں تخلیق اور ٹیلنٹ کو روک نہیں سکتے، بس بہت ہوگیا، اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں عدنان سمیع نے ابراہم لنکن کا مشہور قول لکھا آپ کچھ وقت کے لیے کچھ لوگوں کو بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن آپ ہر وقت تمام لوگوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.