Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ کو ترسے پاکستانی پلیئرز آج ہاتھ کھولیں گے

    By Daily Khabrainجولائی 5, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک)  کرکٹ کو ترسے پاکستانی پلیئرز اتوار کو ہاتھ کھولیں گے،پہلے انٹراسکواڈ میچ میںبیٹسمینوں کی جوڑیوں اور 5،5بولرز کے گروپس کو آزمایا جائے گا، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مقابلے کے ذریعے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے اور ردھم میں آنے کا بھرپور موقع ملے گا، بڑے اسکواڈ میں ریڈ اور وائٹ بال پلیئرز شامل ہیں، اگلے 5 سے 6 ماہ میں کرکٹ کیلیے ایک اچھا یونٹ بنانے میں بھی مدد ملے گی، ان کے مطابق طویل وقفے پر خدشات کے برعکس کرکٹرز کی فارم اور فٹنس میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا، بولنگ اور بیٹنگ میں بھی سوچ سے بہتر نتائج سامنے آئے،آگے چل کر میدان میں زیادہ وقت گزرنے سے مزید بہتری آتی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، اب اتوار سے انٹراسکواڈ2روزہ میچ کھیلا جائے گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مقابلے میں بیٹسمینوں کی جوڑیاں بناکر کھیلنے کا پلان دیں گے، اسی طرح بولرز کے بھی 5، 5 کے گروپ بنائیں گے، ایک روز پہلا گروپ پورے دن کے کھیل میں 90 اوورز کرے گا، دوسرا اگلے روز 90اوورز یہی پریکٹس کرتا دکھائی دے گا، اس کا فائدہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے اور ردھم میں آنے کا موقع ملے گا۔انھوں نے کہا کہ کافی عرصے مسابقتی کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اگلے مقابلوں میں باقاعدہ 2الیون بناکر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ووسٹر میں ٹریننگ کیلیے 2،2 سیشنز رکھے گئے جس کی وجہ سے تمام پلیئرز کو انفرادی سیشن میں بھی اچھا وقت مل رہا ہے۔اس کا انھیں فائدہ بھی ہوگا، پریکٹس میچز فارم اور فٹنس جانچنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مصباح الحق نے کہاکہ کرکٹرز ایک طویل عرصے بعد ایکشن میں آئے، خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود کوئی مسائل نہیں بلکہ سب فٹ دکھائی دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تمام پلیئرز3ماہ سے زائد عرصے میدان سے دور رہے، اب انھیں مل کر ٹریننگ کا موقع ملا تو بہت خوش ہیں، خدشہ محسوس ہو رہا تھا کہ ایک طویل وقفہ آگیا جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہو گا لیکن ایسا نظر نہیں آیا،کھلاڑی فٹ اور پْرجوش دکھائی دے رہے ہیں،وہ بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے ہماری سوچ سے بہت بہتر دکھائی دیے، ہم نے ابھی تو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، آگے چل کر میدان میں زیادہ وقت گزرے گا تو مزید بہتری آتی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں 2 ماہ تک بڑے اسکواڈ کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، 29 کھلاڑی اکٹھے ہو رہے ہیں، کرکٹ نہیں ہونے کی وجہ سے پلیئرز پریکٹس بھی نہیں کر پا رہے تھے،اب سب کو انگلینڈ میں ایک ساتھ رہنے کا موقع ملا ہے، مل کر ٹریننگ کا فائدہ ہی ہو گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ہر کرکٹر کیلیے ایک پلان ترتیب دے دیا کہ اسے کیسے آگے لے کر چلنا ہے، اس کا فائدہ صرف حالیہ سیریز میں ہی نہیں ہو گا بلکہ 2 ماہ اکٹھے رہنے سے مستقبل کی کرکٹ کیلیے پلان بنانے میں بھی مدد ملے گی، اسکواڈ میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کھیلنے والے شامل ہیں۔پاکستان کو اگلے 5 سے 6 ماہ میں جو میچزکھیلنا ہیں ان کے لیے ایک اچھا یونٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ ووسٹر میں ڈیرے ڈالنے کے بعد قومی کرکٹرز نے کورونا ٹیسٹ کا انتظار کیا،پھر رپورٹ منفی آتے ہی میدان کا رخ کرلیا، بتدریج اپنی سرگرمیاں بڑھائیں، جمعے کو جم میں وقت گزارنے سمیت سخت مشقت کی گئی، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد گذشتہ روز کھلاڑیوں نے آرام کرتے ہوئے انڈور سرگرمیوں میں وقت گزارا،اب اتوار سے پہلا 2 روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

    شیئر

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا

      زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر

      رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.