تازہ تر ین

کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ : وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بجلی کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر  اسد عمر، معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو کے الیکٹرک انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سندھ خصوصاً کورونا صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر سندھ نے کورونا پر وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔ملاقات میں کےالیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں بجلی کامسئلہ فوری حل کیا جائے۔عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کوالیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کوسخت اذیت میں مبتلاکردیا ہے اور طلب اوررسد میں فرق کےباعث اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ چھ سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved