تازہ تر ین

ٹرمپ نے امریکیوں کیلئے ماسک پہننے کے حکم کو مستردکردیا

(ویب ڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا میں عوام کے لیے ماسک کو لازمی پہننے کے حکم کے خلاف ہیں کیونکہ لوگوں کے لیے کچھ تو آزادی ہونی چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی نے کچھ روز قبل یہ کہا ہے کہ ریاست اور مقامی حکمرانوں کو عوام کو زبردستی ماسک پہننے کا حکم دینا چاہیے۔تاہم اس صورتحال میں امریکی عوام کا ماسک پہننا سیاسی شکل اختیار کرچکا ہے۔جب کہ کچھ مقامی حکام نے تو شہریوں پر ماسک پہننا ذاتی انتخاب کے بجائے لازمی شرط قرار دے دی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے خود ماسک پہننے سے انکار کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔لیکن چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماسک پہن کر عوام کے سامنے آئے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain