تازہ تر ین

جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے

 فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستانی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو ہدری نے ایک اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی۔

 ان کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 وفاقی وزیر نے بتا یا کہ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں، دنیا میں 360 ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں، ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت  ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain