مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاٸد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں28 ستمبر تک توسیع کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔