تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز ایف آئی میں ایک بار پھر طلب

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ ‏(ایف آئی اے) کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے نوٹس سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے گھر وصول کروایا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق سلمان شہباز کو ہدایت کی گئی ہے وہ یکم اکتوبر کو 9 بجے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر جواب دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان شہباز پیش نہیں ہوئے تو سمجھا جائے گا ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے کچھ نہیں، سلمان شہباز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

متن کے مطابق سلمان شہباز کے اکاوَنٹس میں 10.5 بلین کی رقم ٹرانسفر ہوئی ہے اس رقم کے ذرائع کیا ہیں جواب دیا جائے۔

خیال رہے کہ  ایف آئی اے سلمان شہباز کو 25 ستمبر کوبھی طلب کرچکا ہے تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain