تازہ تر ین

نگورنو کاراباخ: ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں، پیوٹن

ماسکو(ویب ڈیسک): روسی صدر پیوٹن نے کہا ہےکہ  نگورنو کاراباخ کے معاملے پر ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری لڑائی میں تقریباً 5 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں دونوں طرف سے 2،2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دو فریقین کے درمیان لڑائی میں یہ اب تک اندازے سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی مرتبہ دونوں فریقین سے کہا ہے کہ وہ کبھی اس تصادم کی حمایت نہیں کریں گے جب کہ نگورنو کاراباخ کے معاملے پر ترکی کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت قبول نہیں۔

پیوٹن نے آذربائیجان اور آرمینیا کے معاملے پر خطے میں امن کیلئے امریکا سے معاونت کا مطالبہ کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس آرمینیا کا فوجی اتحادی ہے اور اس کا وہاں پر ایک فوجی اڈہ بھی قائم ہے جب کہ روس کے آذربائیجان کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ میں اب تک سیکڑوں فوجی مارے جاچکے ہیں جب کہ آرمینیا نے عام شہریوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

گزشتہ روز ترکی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اگر مدد مانگی گئی تو ترکی اپنی فوج کو آذربائیجان ضروری بھیجے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain