تازہ تر ین

ترکی روسی ساختہ ایس-400 میزائل سسٹم کے تجربات سے باز رہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ترکی روسی ساختہ جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کے تجربات سے باز رہے ورنہ سیکیورٹی تعلقات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز روس سے خریدے گئے دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کا پہلا تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کی  “پینٹاگان” نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ ان تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

بیان میں ترکی کو امریکا کا اتحادی گردانتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اگر ترکی ہماری تنبیہ پر کان نہیں دھرتا اور اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے خطے میں سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔مزید میزائل تجربات امریکا اور نیٹو ک اتحادی ہونے سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے متصادم ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے اس سے قبل روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے کی پاداش میں بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اس مسئلے کی وجہ سے ترکی کے ساتھ ایف -35 جنگی طیارے تیار کرنے کے پروگرام اور ترکی پائلٹس کی تربیت کے معہدے معطل کردیئے تھے تاہم اس کے باوجود ترکی نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain