تازہ تر ین

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک کا ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے،بھارت کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش قدمی جاری ،وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی،پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے،بھارت کو منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان،سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے۔سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا،ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا،پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain