ورلڈ کپ 1992ء میں عمران خان کھلاڑیوں کی بغاوت سے بچ گئے تھے: جاوید میانداد

لاہور(ویب ڈیسک) لیجنڈری قومی کرکٹر جاوید میانداد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992ءکے ورلڈ کپ ک فاتح کپتان عمران خان میگا ایونٹ کے دوران ٹیم میں بغاوت کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے۔سابق کپتان اور قومی ٹیم کے تین بار کوچ رہنے والے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی عمران خان کے کپتانی کے سٹائل سے ناراض تھے۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بغاوت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ہوئی تھی لیکن ان کے لیے کیوں کہ ملک سب سے اہم تھا اس لیے انہوں نے کھلاڑیوں کو راضی کرلیا کہ وہ عمران خان کی زیر قیادت ہی کھیلیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ عمران خان کو اس بغاوت کا علم ہوگیا تھا اور اسی لیے وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسی سال دورہ انگلینڈ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس واقعہ کے بارے میں بات نہیں کی لیکن اب بہت سارے لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ ہے لہذا میں نے حقیقت سامنے لانا مناسب سمجھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے انضمام الحق کی تاریخ ساز اننگز کی بدولت آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے فائنل میں جاوید میانداد اور عمران خان کے مابین تیسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی اہم پارٹنر شپ کی بدولت انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

کورونا وائرس قوم متحد ہوکر مقابلہ کرے حکومتی ایڈوائزری پرعمل کیا جائے ،اقبال قاسم

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کے چیئر مین سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم نے کہاکہ کورونا وائرس عالمی وباءکی شکل اختیار کرچکا ہے ایسے مشکل وقت میں جہاں قومی یکجہتی کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام اختلافات بھلا کر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہیں ایسے مشکل وقت میں ملک کھلاڑی ہر مرتبہ کی طرح ملک و قوم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمد خان اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اقبال قاسم نے کہاکہ کھلاڑی ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ ہیں اقبال قاسم نے کہاکہ کورونا وائرس عالمی وباءہے اس موزی وباءسے ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے انہوں نے کہاکہ عوام حکومتی ایڈوائزری پر عمل کریں ِگھروںسے باہر نہ نکلیں اقبال قاسم نے ملک میں کھیلوں کے تمام شعبوں سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں سے سے کہا ہے کہ وہ شہر میں ہوں یا دیہاتوں میں عوام کو اس مہلک مرض سے بچاﺅ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے اگاہ کریںاقبال قاسم نے وباءسے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

کورونا وائرس کے سبب مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ بھی ملتوی

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے سبب ایشین ہاکی فیڈریشن نے رواں برس میں جون میں ہونے والا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ ملتوی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب جون میں ہونے والا مینز ہاکی جونیئر ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔مینز ہاکی جونیئرایشیا کپ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں چار جون سے بارہ جون تک کھیلا جانا تھا۔ایونٹ میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان،بھارت، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین، چائنیز تائی پے، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ یہ جونیئرایشیا کپ اگلے سال شیڈول جونیئر ورلڈ کپ کا کوالیفائر ایونٹ بھی تھا۔ٹوکیو اولمپکس کوایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا
دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن نے ویمنز ہاکی چیمپئن شپ بھی کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبائ کے سبب دنیا بھر میں ہونے والے کھیلوں کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تنہائی میں اللہ سےمدداورمعافی مانگیں،احمد شہزاد

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداددن بدن بڑھتی جارہی ہے۔اب تک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 1000 ہوگئی ہےجبکہ 7 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایسےمیں شہریوں میں اگاہی اوراحتیاطی تدابیرپھیلانےمیں حکومتی اداروں کےساتھ ساتھ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اورکھلاڑی اپنا بھرپورکردارادا کررہےہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کےبیٹسمین احمد شہزاد نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرقرآنی آیت شئیر کی اورکہاکوروناوائرس متعلق کہناہے کہ اس مشکل وقت میں دنیا سے تنہائی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں۔ ساتھ ہی اللہ سے مدد اور گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے۔

بھارت میں پیدا ہونے والی بچی کا نام ‘کورونا‘ رکھ دیا گیا

اترپردیش(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں عالمی وبا کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا گیا۔چین سے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد عالمی معیشت کو تباہ کرنے والی وبا ’کورونا‘ کی وجہ دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاون اور کرفیو لگانے پر مجبور ہیں تاہم ایشیائی ممالک میں اس وبا کا بھرپور مذاق اڑایا گیا اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے نت نئے طریقے بھی ایجاد کیے گئے اور اب بھارت میں ہی کرفیو کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام بھی ’کورونا‘ رکھ دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور میں پیدا ہونے والی بچی کے والدین نے اس کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا ہے، بچی کے انکل نے ’کورونا‘ نام رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وائرس نے ہزاروں لوگوں کی جان لی ہے تاہم اس وائرس کے جہاں بہت سارے نقصانات ہیں وہیں اس کے کچھ فوائد بھی ہیں جیسا کہ ہم سب اس کی وجہ سے آج اکھٹے ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے لیے یکجہتی کی علامت ہے۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح بھارت نے بھی 22 مارچ سے ’جنتا کرفیو‘ نافذ کررکھا ہے جس میں عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کی متاثرین کی تعداد 562 ہوچکی ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 9 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے لڑنے کیلیے میسی اور رونالڈو میدان میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے، ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں خرچ کی جائے گی۔پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑ لیا، آئندہ سال تک ملتوی

کراچی(ویب ڈیسک) اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑلیا،وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب گیمز کو آئندہ سال تک ملتوی کر دیا گیا،اس کا اعلان منگل کو آئی او سی چیف تھامس باخ کی جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ٹیلی کانفرنس کے بعد کیاگیا، اپنے بیان میں آئی او سی ترجمان نے کہاکہ مقابلوں کو اگلے سال 2021 کے سمرسیزن میں منعقد کرایا جا سکتا ہے تاہم اس کا عنوان ’اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020‘ ہی برقرار رکھا جائے گا،اولمپک شعلہ بدستور جاپان میں رہے گا۔کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے موجودہ پروگرام کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد موزوں نہیں ہے، اس سے قبل آئی او سی پر گیمز کوملتوی کیے جانے کے لیے شدید دباو تھا، اب دنیا بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑگیا، جدید اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپکس گیمز کو موخر یا ملتوی کیا گیا، حتمی فیصلے سے قبل آئی او سی اور جاپانی حکومت ایک ماہ سے باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے تھے،انٹرنیشنل اولمپکس اور ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ری شیڈول کیا جائے گا تاہم اسے 2021 کے موسم گرما سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں کیا جائے گا۔اولمپک گیمز اور انٹرنیشنل کمیونٹی سمیت تمام ایتھلیٹس کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، اولمپک ٹارچ جاپان کے پاس ہی رہے گی اور گیمز کا عنوان اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا۔گذشتہ روز آئی او سی بورڈ کے سابق ممبر ڈک پاونڈ نے کہا تھاکہ سوئٹزرلینڈ میں قائم عالمی باڈی اولمپکس گیمز کو ایک برس کے لیے موخر کرنے کی تجویز پیش کرچکی ہے، منگل کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور موذی وبا سے اب تک 16 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ا

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ شاہد آفریدی کے معترف

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی انسان دوستی جذبے کے معترف ہوگئے۔سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے انسانیت کے لیے کیے جارہے فلاحی کاموں کو سراہا ہے۔اپنے پیغام میں بھارتی اسپنرنے کہا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کررہے ہیں، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے بھی اپنے پیغام مین ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کومتحد ہونا پڑے گا، اس عالمی وباو کا سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں غریبوں کی مدد کرنا ہوگی

خوف اور گھبراہٹ سے فیصلوں کے نتائج درست نہیں ہوتے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خوف اور گھبراہٹ سے فیصلوں کے نتائج درست نہیں ہوتے۔ اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماوَں کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 15جنوری کو کورونا سے متعلق پہلا اجلاس کیا، کورونا وائرس سے متعلق چین سے رابطے میں رہے،چین میں پاکستانی طلبہ پھنسے ہوئے تھے، پاکستانی طلبہ کو چین میں رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا، خوف تھا کہ پاکستانی طلبہ کے آنے سے کورونا یہاں بھی پھیل جائے گا، اس لئے چین سے کوئی کورونا مریض پاکستان نہیں آیا۔ پاکستانی زائرین ایران گئے تھے، ایران کے پاس کورونا سے لڑنے کی صلاحیت نہیں تھی، ایران نے پاکستانی زائرین تفتان سرحد بھیج دیئے، دباوَ بڑھنے کی وجہ سے زائرین کو پاکستان منتقل کیا، معاون خصوصی صحت نے تفتان بارڈر کا دورہ کیا، تفتان بارڈر پر کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 21 مریض سامنے آنے پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا، دنیا بھر میں مختلف نوعیت کے لاک ڈاوَن ہورہے ہیں، میری نظر میں لاک ڈاوَن کی کئی قسمیں ہیں، لاک ڈاو¿ن کے معاملے پرسندھ آگے چلاگیا ہے، ہمارا خیال تھا سندھ کی طرز کا لاک ڈاوَن ابھی نہیں لگانا، لاک ڈاو¿ن کے اثرات کوئی نہیں دیکھ رہا، ملک میں 25 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، صوبوں میں لاک ڈاوَن سے مسائل پیدا ہوں گے، بڑے پیمانے پر بےروزگاری کا خدشہ ہے، ٹرانسپورٹ بند کرنے سے اشیا کی فراہمی میں مسائل آئیں گے، گلگت بلتستان میں تیل کی کمی ہوگئی ہے، کورونا کے لئے کرفیو لگانا ہے تو گھروں میں کھانا پہنچانا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی جنگ کوئی حکومت نہیں صرف قوم لڑ سکتی ہے، خوف اور گھبراہٹ سے فیصلوں کے نتائج درست نہیں ہوتے، کورونا کے خلاف کامیابی میں تمام سیاسی جماعتیں اور صوبے شامل ہوں گے، سیاسی قیادت کی رائے لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ٹرانسپورٹ کی بندش پر بھی غور کریں گے، پارلیمانی رہنماوَں سے رابطے میں رہیں گے اور تجاویز لیں گے۔

امریکا میں قرنطینہ کرنے والے شکیب کو بیٹی کی یاد ستانے لگی

لاہور(ویب ڈیسک) امریکا میں قرنطینہ کرنے والے شکیب الحسن کو بیٹی کی یاد ستانے لگی،بنگلا دیشی آل راونڈر کا کہنا ہے کہ دوری بڑی تکلیف دہ لیکن اپنوں کی صحت و سلامتی کیلیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مجھے حالات کی نزاکت کا اندازہ تھا، امریکا پہنچنے کے بعد سیدھا ایک ہوٹل گیا اور14 روز تک قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا،میں نے اہلیہ کو فون پر اپنے فیصلے سے مطلع کردیا۔شکیب کا کہنا تھا کہ بیٹی سے نہ مل پانا بڑا ہی تکلیف دہ ہے لیکن فیملی سمیت اپنوں کو محفوظ رکھنے کیلیے میرا الگ رہنا ضروری تھا،انھوں نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ 14روز تک کسی کے گھر میں جانے یا بلانے سے گریز کریں، اس ضمن میں کی جانے والی غفلت کئی لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،ہمیں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اس موذی وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہوگا۔