آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا پاکستان سمیت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فوری مدد کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے سے متاثر ہونیوالے ترقی پذیر و غریب ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا ہے اور غریب ملکوں کے قرضوں کی واپسی معطل کرنے سمیت نئی امداد اور رعایتی قرضے دینے کیلئے جی 20 ممالک کے رہنماو¿ں سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے ذمے واجب الادا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈے اے)کے رعایتی قرضوں کی واپسی بھی کچھ عرصے کیلئے معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم اس کیلئے جی 20 ممالک کے رہنماو¿ں سے جلد رابطہ کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے رعایتی قرضے لینے والے غریب ممالک کی معیشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دنیا کا دو تہائی خطہ شدید غربت کا شکار ہے اور اس کا بڑا حصہ ان غریب اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل ہے، ترقی پذیر و غریب ممالک کے بحران اور ہر ملک کو درکار مالی ضروریات کا تخمینہ لگانے کیلئے کچھ وقت لگے گا جس کیلئے عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف فنڈ نے قرضے کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے والے جی 20 ممالک کو غیر پائیدار قرضوں کی صورتحال سے دوچار غریب ممالک کی نشاندہی کرنے اور ان کی ضروریات کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فنانسنگ فراہم کرنے والے ممالک کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف فنڈ ہنگامی اور فوری بنیادوں پر رعایتی قرضوں کیلئے ان تمام فنانسنگ فراہم کرنے والے ممالک کے سینئر حکام سے رابطے کرے گا جس میں ان قرض دینے والے ممالک ( creditors) سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے آئی ڈی اے(رعایتی قرضے) کی واپسی کچھ عرصے کیلئے معطل کرنے کی درخواست کی جائے گی، اس سے غریب ممالک کو فوری طور پردرکار مالی ضرورت پوری کرنے اور کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کورونا وائرس سے غریب ممالک کی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان اور ازالے کے لیے درکار فنانسنگ کی ضروریات کا تخمینہ لگا کر تجاویز تیار کرے گا، جن کے تحت غریب ممالک کی امداد و قرضے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع ایکشن پلان تیار کیا جائے گا اور ان تجاویز و ایکشن پلان کی 16 اپریل کو ہونے والے دوروزہ بہار کے سالانہ اجلاس کے دوران ڈویلپمنٹ کمیٹی سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی: حفیظ شیخ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 1.2 کھرب روپے مختلف شعبوں میں ریلیف پیکیج کے تحت خرچ کئے جائیں گے جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے مسائل کا خاتمہ ہے۔ آئندہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویڑن محمد حماد اظہر، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل و صنعت رزاق داﺅد، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1.25 کھرب روپے کے ریلیف پیکیج سے 200 ارب روپے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کے ریلیف پر خرچ کئے جائیں گے اور ہر ایک کو ماہانہ 3 ہزار روپے تاجر برادری اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج میں صنعت اور برآمد کنندگان کیلئے 100 ارب بھی شامل ہیں، یہ رقم ان کے مالی مسائل کے خاتمہ کیلئے ان کو ریفنڈ کی ادائیگی اور پرنسپل رقم پر سود کی وصولی کی چھوٹ کی مد میں دی جائے گی۔ زراعت اور ایس ایم ای شعبہ کیلئے 100 ارب روپے ہوں گے جو قرضوں، رعائتی قرضوں سمیت کریڈٹ سبسڈی کیلئے ہوں گے۔ کھاد کی صنعت کو مراعات سے کھاد کی قیمت کم ہونے سے کاشتکار کو فائدہ ہو گا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 1450 ارب روپے 12 ملین زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ حکومت پہلے ہی 5 ملین افراد کو مالی معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ مزید 7 ملین کو شامل کیا جائے گا تاکہ غریب طبقات کو کورونا وائرس کے اثرات سے ریلہف فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت انتہاءکم آمدنی والوں کی فوری مدد کے لئے پناہ گاہوں کا دائرہ کار بھی بڑھا رہی ہے۔ 50 ارب روپے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو دیئے جائیں گے تاکہ آٹے، دالوں، چینی اور گھی سمیت پانچ بنیادی اشیاءخوردنی سستے نرخ پر فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 8.2 ملین ٹن گندم کی خریداری پر 280 ارب روپے خرچ کر رہی ہے جس سے حالیہ سیزن میں افراط زر کو کم کیا جا سکے گا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں کمی بھی ریلیف پیکیج کا حصہ ہے اور پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ چار ماہ میں اس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا ان میں مزید کمی ہو گی۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 300 یونٹس بجلی اور دو ہزار روپے تک کی گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 36 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح خوراک اور صحت کی مصنوعات پر ٹیکس مراعات کیلئے 15 ارب روپے اور 100 ارب روپے توانائی فنڈ اور این ڈی ایم اے کو 25 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرم (پی ایس ڈی پی) کے اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا جس سے مجموعی معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ ملکی معیشت درست راستے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور جاری کھاتوں کا خسارہ 20 ارب ڈالر سے 3 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے۔

دمدار ستارہ اٹلس مئی میں مزید روشن ہوکر دکھائی دے گا

ہوائی، امریکہ(ویب ڈیسک) حال ہی میں ایک نیا دمدار ستارہ اٹلس دریافت ہوا ہے جو بہت تیزی سے روشن ہورہا ہے اور مئی میں مزید روشن ہوجائے گا۔ اس طرح یہ کسی آلے کے بغیر آنکھ سے بھی دکھائی دے گا تاہم اس کے بدلتے ہوئے مدار کی پیش گوئی ممکن نہیں کیونکہ اس کا راستہ بہت پیچیدہ ہے۔28 دسمبر 2019 کو امریکی شہر ہوائی میں کئے گئے آسمانی سروے، ’ایسٹرائیڈ ٹیرسٹریئیل امپیکٹ الرٹ سسٹم‘ یا اٹلس کے تحت یہ دمدار ستارہ دریافت ہوا تھا جسے C/2019 Y4 کا تکنیکی نام دیا گیا ہے لیکن اپنے پروگرام کے تحت اسے اٹلس کا نام بھی دیا گیا ہے۔اس وقت یہ دمدار ستارہ 270 ملین میل دور ہے اور بقیہ ستاروں سے ہزاروں لاکھوں گنا مدھم تھا لیکن جیسے ہی اس نے مریخ کا مدار عبور کیا تو اس کی روشنی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا اور 17 مارچ تک اس کی دمک میں 4000 گنا اضافہ ہوچکا تھا۔ اب بعض سادہ دوربینوں سے اس کو دیکھا جاسکتا ہے۔اگر اس دمدار ستارے کی روشنی اسی طرح بڑھتی رہی تو عین ممکن ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں قدرے تاریک ماحول میں اسے کسی آلے کے بغیر دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دمدار ستارہ دھیرے دھیرے سورج کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس پر پڑنے والی سورج کی شعاعوں سے اس کا مادہ گھل کر بکھر رہا ہے جس سے روشنی خارج ہورہی ہے۔واشنگٹن میں نیول ریسرچ لیب سے وابستہ فلکیات داں، کارل باٹمس کہتے ہیں کہ اس وقت اٹلس سے جمی ہوئی گیسیں بھاپ بن کر اڑ رہی ہیں اور اسی وجہ سے یہ تیزی سے دہک رہا ہے۔ 31 مئی کو یہ سورج سے قریب ترین مقام پرہوگا اور سیارہ عطارد جتنی دوری تک ہوگا۔ناسا کے مطابق اٹلس دمدارستارہ ہمارے سورج کے گرد ہر 6000 سال میں ایک چکر مکمل کرتا ہے اور خیال ہے کہ یہ 1844 میں دریافت ہونے والے ایک دمدار ستارے کا ٹوٹا ہوا حصہ ہے۔

13 سالہ لڑکی نے ایک ساتھ تین باسکٹ بالز اچھالنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

لاہور(ویب ڈیسک)باسکٹ کی شوقین 13 سالہ لڑکی نے تین باسکٹ بالز کو ایک منٹ میں 231 بار اچھال کر اپنا پہلا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔زائیلا اوانٹ-گارڈے نیو اورلینز میں اپنے سکول کی باسکٹ بال ٹیم کی سٹار کھلاڑی ہیں۔ زائیلا نے بتایا کہ وہ 5 سال کی عمر سے باسکٹ بال اچھالنے کی مشق کر رہی ہیں۔دو سال پہلے انہوں نے ایک ساتھ کئی باسکٹ بالز اچھالنے کی مشق شروع کی تاکہ اپنی 13 ویں سالگرہ پر عالمی ریکارڈ بنا سکیں۔عالمی ریکارڈ کے لیے زائیلا نے 1 منٹ میں 231 بارتین باسکٹ بالز اچھالی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 213 بار کا تھا۔زائیلا کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ ڈبلیو این بی اے میں جگہ بنا لیں گی۔

بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ہر جگہ کئی اشکال کے پتھر پڑے ملتے ہیں لیکن جاپانی فنکارہ آکی نکاتا اپنے چشمِ تصور سے کسی بھی پتھر پر کوئی جانور دیکھ لیتی ہیں اور اس پر خوبصورتی سے اس جانور کی تصویر بناتی ہے۔لیکن اسے تصویر نہیں کہا جاتا کیونکہ وہ اپنے فن سے اس پتھر کو عین اسی طرح کےجانور میں ڈھالتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھول جاتےہیں کہ یہ کوئی بھدا پتھر تھا یا پھر کسی جاندار کا مجسمہ ہے۔ اسی بنا پر انہیں جاپان میں اسٹون آرٹسٹ یا ’مصورِ سنگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 2010 سےجاری ہے۔آکی نکاتا کے مطابق ان کے نزدیک پتھر کوئی کینوس نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے۔ کئی برس قبل وہ دریا کے کنارے چہل قدمی کررہی تھی کہ ایک پتھر پر ان کی نظر پڑی اور اسے اٹھالیا۔’میں جب کوئی پتھر اٹھاتی ہوں تو اسے محسوس کرتی ہوں۔ کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے پتھر کو نہیں بلکہ پتھر نے مجھے تلاش کیا ہے۔ میرے خیال میں ہر پتھر کا اپنا ارادہ ہوتا ہے جس سے مجھے پتا چلتا ہے کہ اب اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد میں اس پر پینٹنگ کرتی ہوں اور پتھر سے میرا رشتہ جڑ جاتا ہے،‘ آکی نے کہا۔وہ کہتی ہیں کہ انہیں پتھروں کا احساس رہتا ہے لیکن وہ کسی بھی پتھر کو گھسنے یا توڑنے کی بجائے اس کی اصل شکل کو بحال رکھتی ہیں۔ وہ پتھر کو عین اس کی قدرتی صورت کے تحت ایک جانور کی شکل میں ڈھالتی ہیں۔ جب تک جانور میری آنکھوں میں دیکھ کر زندہ نہیں لگتا اس وقت تک میں اس پر پینٹنگ کرتی رہتی ہوں۔ یہاں تک کہ پتھر ایک جیتا جاگتا جانور دکھائی دیتا ہے۔لوگوں کے بار بار استفسار کے باوجود وہ کسی کو بھی پتھریلے جانور فروخت نہیں کرتیں لیکن جو بھی دیکھنا چاہے وہ اس کی اجازت دیتی ہیں۔ آکی نکاتا کا سارا کام ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب بھی ان کے اسٹوڈیو میں خاموش پتھروں کا ایک ڈھیر پڑا ہے جس پر انہیں جانوروں کی حیرت انگیز تصاویر کاڑھنی ہیں۔

کوروناسےمحفوظ رہنےکےلئےچشمہ اورلینس لگائیں،ماہرین

لاہور(ویب ڈیسک)ماہرین نےلوگوں کوکوروناسےمحفوظ رہنےکےلئے چشمہ اورلینس لگانےکامشورہ دیاہے۔تفصیلات کےمطابق امریکاکےتحقیقی ماہرین نےکہاہےکہ چشمہ اورکانیٹیکٹ لینس کوروناوائرس سے محفوظ رکھنےمیں اہم کرداراداکرسکتےہیں۔ماہرین کےمطابق کوروناوائرس آنکھوں کےذریعےبھی جسم میں داخل ہوسکتاہےلہٰذاآنکھوں کی حفاظت کےلئےاقدامات کرناضروری ہیں۔ماہرین کا کہناہےکہ چشمہ یا لینس پہننےسےبھی انسان کوروناوائرس سےمحفوظ رہ سکتاہےکیونکہ یہ دونوں چیزیں آنکھوں کی حفاظت کویقینی بناتی ہیں۔ماہرین نے چشمہ اورلینس لگانےکےحوالےسےاحتیاطی تدابیربھی بتائی ہیں۔ماہرین کےمطابق چشمہ یالینس پہننےکےبعد انہیں جراثیم کش صابن یاکسی محلول سےاچھی طرح دھونا بھی ضروری ہے۔

اگر یہ دو نئی علامات ظاہر ہونے لگیں تو آپ کورونا ٹیسٹ کروالیں

لاہور(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی دو مزید نئی علامات سامنے آگئیں۔طبّی ماہرین نے سونگھنے اور ذائقہ محسوس نہ ہونا کو بھی کورونا وائرس کی ابتدائی علامات بتادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دئیے جانے ووالے کووڈ -19 سے محفوظ اور پھیلاو روکنے کے لئے ماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم حال ہی میں ماہرین نے وائرس کی نئی علامات بھی بتائی ہیں۔برطانوی ادارے ’برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جبکہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی وائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔ماہرین کا ماننا ہےکہ کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔جبکہ اس سے قبل حال ہی میں جرمنی کے بون یونیورستی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کا کووڈ19 کے سو سے زائد مریضوں کے انٹرویو کے بعد ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد کے قریب کو سونگھنے اور چکھنے کی حس سے کئی روز پہلے محرومی کا سامنا ہوا۔ یہ مسئلہ اتنا زیادہ تھا کہ ایک ماں کو اپنے بچے کے ڈائیپر سے بو محسوس ہی نہیں ہوئی، دیگر افراد شیمپو کو سونگھنے میں ناکام رہے جبکہ کھانے کا ذائقہ ختم ہوگیا۔برطانوی تحقیق کے مطابق اگر اچانک لوگ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہوجائیں، مگر دیگر علامات نظر نہ ہوں تو ان کو 7 دن کے لیے خود کو آئسولیٹ کرلینا چاہیے تاکہ دیگر افراد اس وائرس سے بچ سکیں۔ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 382،417 جبکہ , 569 16 افراد جاں بحق اور 102 , 513 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کانیاکیس سامنےنہیں آیا،رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ صحت کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کےمطابق صوبےبلوچستان میں گزشتہ روزکورونا وائرس کاکوئی نیا کیس سامنےنہیں آیاہے۔محکمہ صحت کے مطابق 28 فروری سے 24 مارچ تک 2015 زائرین کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 1437افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے جن میں سے 1111 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ مثبت کیس کی تعداد 110 ہے اور 216 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کے کیسز مثبت آئے ہیں ان میں سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 105 ہے جبکہ تفتان میں 5 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج دو مریض ایسے ہیں جنہوں نے سفر نہیں کیا۔جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیر علاج 110مریضوں میں سے 64 مرد اور 46 خواتین ہیں، منگل کو سبی سے آنے والے 2 مشتبہ کیسز کو شیخ زید اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کرایا گیا کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، اسی طرح وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور پی ڈی ایم اے کے 30 اہلکاروں کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔واضح رہےکہ پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد1000 ہو چکی ہے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 18 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

چین میں کرونا ٹیسٹ کے نمونے لینے اور الٹراساؤنڈ کرنے والا روبوٹ تیار

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایک ایسا روبوٹ بنالیا گیا ہے جو خطرناک وبائی ماحول میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کرونا ٹیسٹ کے لیے تھوک کے نمونے جمع کرسکتا ہے، مریض کا الٹراساونڈ کرسکتا ہے اور مریض کے اعضا کی آواز سن کر ان میں مرض کی کیفیت کا اندازہ بھی کرسکتا ہے۔کرونا کی خطرناک عالمی وبا کے پس منظر میں بنایا جانے والا یہ روبوٹ، کئی طرح سے ڈاکٹروں کی معاونت کرتا ہے اور اس طرح سب سے آگے موجود طبی عملے کو ان دیکھے خطرے سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی تیاری کا خیال ماہرین کو چاند پر جانے والے ایک روبوٹ دیکھ کر آیا ہے جس نے اپنے روبوٹ بازو سے قمری کھدائی کے لیے بنایا گیا تھا۔اس میں نصب جدید ترین مشینی بازو روئی کے ذریعے مریض کے لعاب کا نمونہ لے سکتا ہے اور الٹرا ساونڈ انجام دے سکتا ہے۔ دور بیٹھا ڈاکٹر کسی فون یا لیپ ٹاپ کے ذریعے روبوٹ کو ممکل طور پر کنٹرول کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کا مقصد وبائی صورتحال میں انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا اور طبی عملے کی مدد کرنا ہے۔