پاکستان میں تیار کردہ دوا کرونا مرض کا علاج ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے مختلف طریقے اور ٹوٹکے آزما رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر کسی بھی چیز کا استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے،آسٹریلوی،اسرائیلی سائنسدان دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ویکسین کی تیاری کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں،ایسا ہی دعویٰ چین سے بھی سامنے آیا ہے۔پاکستانی بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں رہے۔پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کہتے ہیں کہ ہم نے ” ٹائیں ٹائیں فش “ نامی ویکسین تیار کرلی ہے ،حتمی جانچ جاری ہے۔بھارتی تو سب سے آگے چلے گئے ہیں کہتے ہیں کہ ”گاﺅ موتر“ کورونا وائرس کا علاج ہے۔لوگ کنفیوڑ ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کررہے ہیں، کچھ تو ڈاکٹروں کے نسخے آزمانے کے بجائے خود ڈاکٹر بن بیٹھے ہیں ،جن کا ان کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکا میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ملیریا کی دوا کے استعمال پر بحث جاری ہیں اور دوا استعمال کے بعد متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہائیڈرو کلو روڈین دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جارہا ہے اس کے نتائج زبردست ہیں۔

شہر کامشہور ہسپتال کورونا ٹیسٹ کی پہلی سرکاری علاج گاہ بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے خوف کی فضا میں ایک اچھی خبر بھی سامنے آگئی، جناح ہسپتال کورونا ٹیسٹ کی پہلی سرکاری علاج گاہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے382057 سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16568ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی102501 تعداد ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ہے،سنگین صورت حال کے پیش نظرجناح ہسپتال کا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے پہلی سرکاری علاج گاہ بن گیا۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کے ذاتی عطیہ سے لیبارٹری فعال،ٹیسٹ مفت ہونگے جبکہ مریضوں کو رپورٹ 8 گھنٹے میں ملے گی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئےحفاظتی کٹ بھی فراہم کی جائیں گی،علامات کے حامل مریضوں کے لئے الگ آو¿ٹ ڈور قائم کردیا گیا، چیئرمین بورڈگوہر اعجاز نےشہریوں سے اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کے لئے سیلف لاک ڈاو¿ن کی اپیل کی ہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق میں سامنے آ ئی جس کے مطابق 2 ادویات کلوروکین اور ازتھرومائی سین کا استعمال کورونا وائرس کا شکار مریضوں کے لئے موثر ہے،اس حوالے سےمعروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کا کہناتھا کہ چین اور امریکہ میں ہونے والے تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ادویات کا استعمال کرنے سے سو فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں تاہم ان ادویات کا استعمال ڈاکٹرکی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

پٹرول اور ڈیزل میں 15 روپے فی لٹر کمی ، وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے فی لیٹر کمی سمیت 900 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے لیے وزیر اعظم نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے3ماہ کی اقساط میں بل وصول کریں گے۔ مزدورطبقے کیلئے 2 سوارب کافنڈزرکھاہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسمال اورمیڈیم انڈسٹری کیلئے100ارب کا فنڈرکھاہے۔ مزدوروں کے لیے فوری 200ارب روپے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمداتی صنعتوں کو فوری ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کے لیے 100 ارب دیے جائیں گے۔ دالوں سمیت ضروری اشیا پر ٹیکس میں کمی لارہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لیے 150 ارب روپے چار مہینے کے لیے رکھے گئے ہیں۔پناہ گاہوں میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیلٹی اسٹور کے لیے 50 ارب روپے مزید مختص کیے جائیں گے۔ گندم کی خریداری کے لیے 280 ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کسانوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے اور کم سے کم دیہی علاقوں میں حالات قابو میں رہیں۔ علاوہ ازیں نیشنل ڈزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کے لیے 25 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں کرفیولگانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ہمیں کوروناسے نہیں،اس کے خوف اورغلط فیصلوں سے زیادہ نقصان ہوسکتا۔ کرفیولگانے سے ملک پربہت برااثرپڑے گا ہم کچی آبادیوں میں لوگوں کوراشن نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کرفیوآخری مرحلہ ہے اس سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کرناپڑے گا،جہاں کوورنا پھیلنے کا خدشہ ہے ہم اس علاقے کو سیل کریں گے، وفاق سمیت تمام صوبوں کو دو ہفتو ں بعد پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات کو ہدایت جاری کی ہے کہ میڈیا ورکرز کے لیے بھی پیکج تیار کیا جائے۔

سونگھنے کی حس کا اچانک خاتمہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، ماہرین

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شخص میں ”حسِ شامّہ“ یعنی سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجائے تو یہ ممکنہ طور پر اس میں کورونا وائرس موجود ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔یہ انکشاف انہوں نے جنوبی کوریا، چین، فرانس، اٹلی اور امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناول کورونا وائرس/ کووِڈ19 کے 30 فیصد مریضوں نے بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجانے کے بارے میں بتایا ہے۔
اس بات کا باضابطہ اعلان برٹش رائنولوجیکل سوسائٹی کے صدر، پروفیسر کلیئر ہوپکنز اور برٹش ایسوسی ایشن ا?ف اوٹو رائنو لیرائنگولوجی کے صدر نرمل کمار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ ناول کورونا وائرس کی ظاہری علامات نمونیہ اور موسمی زکام سے تھوڑی سی مختلف ہیں جبکہ سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجانا بھی کسی دوسری وجہ سے ہوسکتا ہے تاہم کووِڈ 19 کی عالمی وبائیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پہلو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے تاکہ اس کی بروقت تشخیص ممکن ہوسکے۔

کورونا وائرس کے ڈر سے ایک اور بڑا عالمی مقابلہ ملتوی

کورونا وائرس کا خطرہ(ویب ڈیسک) دبئی میں گھوڑوں کی ریس کا عالمی مقابلہ ملتوی کورونا کے پھیلاو کے خدشات کے پیش ِنظر دبئی میں منعقد ہونے والا گھوڑوں کی ریس کا عالمی مقابلہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دبئی ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے سبب گھوڑوں کی ریس کے عظیم ایونٹ کا 25 واں مقابلہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔دبئی کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کمیٹی کا کہنا ہے کہ “مقابلے کے تمام شرکاءکی صحت و سلامتی کی خاطر دبئی ورلڈ کپ کی سپریم آرگنائزنگ کمیٹی نے 25 ویں ایونٹ کو آئندہ برس تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس اتھارٹی نے تمام سمندری ساحلوں، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور کھلی منڈیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اس پابندی کا اطلاق مچھلی کی دکانوں ، سبزیوں، خوراک، ادویات اور گوشت فروخت کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔وزارت صحت ، کمیونٹی پروٹیکشن اور نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز اتھارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ فوڈ آو¿ٹ لیٹس “کوآپریٹو سوسائٹیز ، گروسری ، سپر مارکیٹ” اور فارمیسی کی دکانوں کو دو ہفتوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ امارات میں ریستورانوں میں لوگوں کو ٹھہرانے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔دریں اثناءمتحدہ عرب امارات کی شہری ہوا بازی کی جنرل اتھارٹی نے تمام پروازیں دو ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 41 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مصباح بطور کوچ عامرسہیل کومتاثر نہ کر پائے

لاہور(ویب ڈیسک) مصباح الحق بطور کوچ عامر سہیل کومتاثر نہ کر پائے، سابق کپتان نے کہا کہ جس وقت وہ قومی کوچ بنے انھیں کسی اسکول ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیے تھی۔ سابق ٹیسٹ اوپنر عامر سہیل نے کہاکہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے سے قبل مصباح الحق کوچنگ کا قطعی طور پر کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے، اس مرحلے پر تو ان کو کسی اسکول کی کوچنگ قبول کرلینا چاہیے تھی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل معیار کے تقاضوں پر پورا اترنے والے بیٹسمینوں کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہے، اس کے باوجود پی ایس ایل میں نئے بیٹنگ ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا زیادہ مواقع نہیں دیا جاتا، انھیں انٹرنیشنل معیار کی بولنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کے اس پلیٹ فارم سے محروم رکھنا پاکستان کرکٹ کیلیے نقصان دہ ہے۔عامر سہیل نے کہا کہ محمد عامر نے جو کچھ کیااس کے باوجود اگر ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے تو شرجیل خان کے حوالے سے کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے،اگر پیسر کا کم بیک ہوسکتا ہے تو اوپنر کا کیوں نہیں۔

بجلی اور گیس کے بلز 3 ماہ کی قسطوں میں وصول کرینگے ، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بجلی اورگیس کے بلز3 ماہ کی قسطوں میں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں 300 یونٹس بجلی اور2 ہزار گیس بلز والے صارفین3 ماہ کی قسطوں ادائیگی کرسکتے ہیں، شرح سود مزید کم کرنے پر بھی بحث جاری ہے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کے اجلاس میں معاشی پیکج کا اعلان کرنے کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کنفیوڑن پھیلی ہوئی ہے کہ پتا نہیں کیا ہوجائے گا، لیکن میں بتا دوں کہ ہمیں خطرہ کورونا سے نہیں بلکہ خوف سے غلط فیصلے کرنے سے ہے، ہمیں تمام فیصلے سوچ سمجھ کرکرنے ہوں گے۔ میں کلیئر کردوں کہ ہم نے جب قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی تھی تو لاک ڈاو¿ن تب ہی شروع ہوگیا تھا، سکولوں میں چھٹیاں کردی تھیں، اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی، تب صرف 21 کیسز تھے۔ اب ملک میں چل پڑا کہ سندھ یہ ایکشن لے رہا ہے، جبکہ پنجاب اور وفاق کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کی آخری اسٹیج کرفیو ہے، کرفیو لگانے سے ہمارے پر جو اثرات پڑیں گے ہم ان کا سوچ بھی نہیں سکتے، ہماری ستر سالہ تاریخ یہ ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا نظام ہے، سارے پیسے ادھر لگائے جارہے ہیں، عدالتی نظام یہ ہے کہ جیلیں کمزوروں سے بھری پڑی ہیں، ہسپتالوں کا نظام دیکھیں تو کوئی کوالٹی ہسپتال نہیں سرکاری ہسپتال صرف غریبوں کیلئے رہ گئے اور طاقتور باہر جاتے ہیں یا پھر سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر ڈیفنس میں رہتا ہوں تو کرفیو لگا دیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن جہاں ایک چھوٹے گھر میں ماں باپ بچے رہتے ہیں وہاں کیسے کرفیو لگائیں گے؟ کرفیو لاک ڈاو¿ن کی آخری اسٹیج ہے، میں اٹلی یا فرانس میں ہوتا تو وہاں مجھے کرفیو لگانے میں کوئی دقت نہ ہوتی، کیونکہ پاکستان کے حالات مختلف ہیں۔ ہمارے پاس وسائل نہیں کہ چھابڑی والوں کو گھروں میں رکھ کر ان کو وسائل مہیا کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لاک ڈاو¿ن کے کیا اثرات آرہے ہیں؟ ہم مسلسل بیٹھ کر جائزہ لے رہے ہیں جو بھی قدم اٹھائیں اس کا کیا اثر ہوگا؟ ہم نے اپنے بزنس کمیونٹی کی مدد کرنے کیلئے بڑا سوچ سمجھ کر معاشی پیکج بنایا، ہم نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپیہ رکھا ہے، اس میں صوبوں سے بھی بات کریں گے، کہ وہ اس پیکج پر ہماری کیا مدد کررہے ہیں؟ دوسرا ایکسپورٹ اور انڈسٹری جو سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، ان کو فوری طور پر 100ارب کے فنڈز دیں گے۔ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری اور زراعت کیلئے 100ارب رکھا ہے، ان کو کم شرح سود پر قرضے بھی دیں گے۔ چوتھا سب سے مشکل حالات میں خاندانوں کیلئے 150 ارب رکھ رہے ہیں، ہرخاندان کو4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے، صوبے بھی مدد کریں۔ یہ فیصلہ بھی کیا کہ پناہ گاہوں کا مزید دائرہ کار بڑھا دیں گے، تاکہ بیروزگار لوگ وہاں آسکیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو مزید 50 ارب دیا ہے۔ گندم خریداری کیلئے280 ارب روپیہ رکھا ہے، اب گندم کی کتائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول اور ڈیزل مصنوعات پر15روپے فی لیٹر کم کررہے ہیں۔ 300 یونٹ تک گیس اوربجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے۔ 100ارب روپیہ ایمرجنسی حالات کیلئے رکھا ہے۔ این ڈی ایم اے کیلئے 50 ارب روہے رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک صحافی کے سوال پر کورونا ایجنڈا کے علاوہ کسی اور موضوع پر بات کا جواب دینے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور موضوع پر بات کرنی ہے تو ہم میڈیا ٹاک روک دیتے ہیں، ملک کی عوام گھروں میں ہے، وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ حکومت کیا لائحہ عمل بنا رہی ہے، وہ ہمیں سن رہی ہے، اس لیے صرف کورونا پر بات کریں۔ ہم ساری صورتحال سے ٹچ ہیں، یہ 20 ٹونٹی کا میچ نہیں ہے، یہ ایک دو ماہ کی گیم نہیں ہوسکتا ہے کہ مزید 6 ماہ تک چلے۔ ایران نے اس طرح کورونا پر قابو نہیں پایا کہ جس طرح چین نے اقدامات اٹھائے۔ چین سے کوئی کیس نہیں آیا، وقت نے ثابت کیا چین میں پاکستانی طلبا سے متعلق ہمارا فیصلہ درست تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے ملک میں کورونا ابھی تک پھیلا نہیں ہے۔ اگر لوگوں کو جیلوں میں ڈالنا شروع کردیا توجیلوں میں مزید پھیل جائے گا۔اٹلی میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ملک خسارے میں ملا،جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی۔ شرح سود مزید کم کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

محمد حفیظ کی حمایت میں بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں

ممبئی(ویب ڈیسک) شرجیل خان کے معاملے پر محمد حفیظ کے موقف کی حمایت میں بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی آل راونڈر کے کرپٹ کرکٹرز کے بارے میں موقف کو درست قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ 1، 2 باصلاحیت کرکٹرز سے محرومی تو برداشت کرسکتے ہیں لیکن ایمانداری کو جانے دیا تو پیچھے کچھ نہیں بچے گا۔ محمد حفیظ نے اوپنر شرجیل خان کے داغدار ماضی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ کیا صرف صلاحیت کی وجہ سے ان کے ماضی کو بھلا دیا جائے گا۔ اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے آل راونڈر کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سلیکشن معاملات پر تبصرہ نہ کریں۔اس حوالے سے بھارت کے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہاکہ حفیظ کو بات کرنے دیں، انھوں نے ایک اچھا نکتہ اٹھایا ہے، ان دنوں لوگ اس حوالے سے بات نہیں کرتے جوایک مسئلہ ہے، حفیظ درست کہہ رہے ہیں، انھوں نے اہم سوال اٹھایاکہ کیا چیز زیادہ اہم ہے ٹیلنٹ یا ایمانداری؟ میرے خیال میں آپ 1، 2 باصلاحیت کرکٹرز کا جانا برداشت کرسکتے ہیں لیکن اگر ایمانداری کو جانے دیا تو پھر پیچھے کچھ بھی نہیں بچے گا۔
چوپڑا نے مزید کہا کہ میں نے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں نائٹ رائیڈرز میں حفیظ کیساتھ وقت گزارا، وہ فکسنگ جیسی چیزوں کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جوفرا آرچر کی 6 برس پرانی ٹویٹ وائرل

لندن(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے حوالے سے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی6 برس پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔
جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے‘۔ ٹویٹر برادری اس ٹویٹ کو ’کورونا وائرس‘ کی پیشگوئی قرار دے رہی ہے، اس حوالے سے آرچر کو مختلف القابات بھی دیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس اولمپک مشعل بھی بجھانے پر تل گیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک) کورونا وائرس اولمپک مشعل بھی بجھانے پر تل گیا، کینیڈا اور آسٹریلیا نے رواں برس ایونٹ میں اپنے ایتھلیٹس بھیجنے سے صاف انکار کردیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پر رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک ٹوکیو میں شیڈول اولمپک گیمز کو ملتوی کرنے کیلیے دباو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،جلد ہی اس کی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا، دیگر کھیلوں کی طرح عالمی وبا قرار پانے والا کورونا وائرس اب اولمپک مشعل بھی بجھانے پر تل گیا ہے۔کینیڈا اور آسٹریلیا نے واضح طور پر اپنے ایتھلیٹس رواں برس گیمز کیلیے بھیجنے سے انکار کردیا،کینیڈین اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیاکہ ” ہم نے فوری طور پر انٹرنیشنل اولمپک و پیرالمپک کمیٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ گیمز کو ایک برس کیلیے ملتوی کیا جائے، ہم اولمپکس کو ری شیڈول کرنے میں اپنی پوری معاونت فراہم کریں گے، دنیا اس وقت ایک صحت کے عالمی بحران کے وسط میں موجود ہے جوکھیلوں سے زیادہ اہم ہیں‘۔آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ ’یہ بات واضح دکھائی دے رہی ہے کہ گیمزجولائی میں نہیں ہوسکیں گے، ہمارے ایتھلیٹس اب آئندہ برس موسم گرما میں ری شیڈول کیے جانے والے ٹوکیو گیمز کیلیے ہی تیاری کریں گے، اے او سی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہمارے ایتھلیٹس کو فی الحال اپنی اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انھیں اپنی فیملیز کے پاس واپس بھیجنے کیلیے متعلقہ فیڈریشنز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔برازیل اور سلوانیہ کی نیشنل اولمپک کمیٹیز نے بھی 2021 تک گیمز کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ناروے کی نیشنل باڈی نے واضح کیاکہ جب تک صحت کا موجودہ بحران قابو میں نہیں آتا وہ اپنے ایتھلیٹس ٹوکیو نہیں بھیج سکتے۔ دیگر ممالک کی مختلف اسپورٹس فیڈریشنز بھی ایونٹ کو ایک برس کیلیے ملتوی کرنے کے حق میں ہیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھومس باخ پہلے ہی واضح کرچکے کہ گیمز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلیے ممبرز سے بات چیت کا عمل شروع کیا جا چکا، البتہ انھوں نے اپنے تازہ انٹرویو میں واضح کیاکہ یہ معاملہ کافی پیچیدہ اور بہت سی چیزوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔میزبان جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کہاکہ صورتحال روز بروز خراب سے خراب تر ہورہی ہے، اگر گیمز کو ان کی مکمل شکل میں منعقد کرنا ممکن نہیں ہوا تو پھر التوا کا آپشن موجود ہوگا، ہمیں اولمپک کے ایک بنیادی اصول ’ایتھلیٹ کی صحت سب سے پہلے‘ کو مدنظر رکھنا ہے۔دوسری جانب ٹوکیو 2020 کی مقامی کمیٹی کے سربراہ توشیرو موٹو نے کہاکہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم فی الحال ہمارا پروگرام شیڈول کے تحت جاری رہے گا، اولمپک ٹارچ ریلے کا جمعرات کو فوکوشیما سے آغاز ہوگا۔