ستر لاکھ مزدوروں کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائینگے ، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔جس کے تحت 70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے پر نظر رکھیں۔قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا،پیٹرولیم اور پاور ڈویڑن کے وزرائ اور اعلی افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم کو آج وزیراعظم کو ریلیف دینے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائف لائن صارفین کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ گھریلو، تجارتی اور صنعتوں کے لیے مختلف تجاویز تیار کی گئی ہیں۔بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی جبکہ تمام تر تجاویز کو آج کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا کہ معاشی ٹیم بھی وزیراعظم کو ممکنہ اقتصادی ریلف پر بریفنگ دے گی۔جب کہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے تعمیراتی صنعتوں کو مراعات دیں گے، یہ صنعتیں لوگوں کو روزگار دیں گی، تاکہ لوگوں کی زندگیاں متاثر نہ ہوں، نچلے طبقات کی بہتری کیلئے معاشی پیکج بھی دیں گے، لاک ڈاو¿ن نہیں کریں گے کیونکہ یہاں غریب لوگ ہیں۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں گے، تاکہ لوگوں کو نوکریاں ملیں، لوگ کام کریں۔ اس کا اعلان منگل کو کریں گے۔ حکومت نچلے طبقات کی بہتری کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کرے گی۔

ملک میں کہیں بھی غذائی قلت پیدا نہیں ہوگی، خسروبختیار

لاہور(ویب ڈیسکوفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18ٹن گندم کاذخیرہ موجود ہے، کورونا کے باعث ملک میں کہیں بھی غذائی قلت پیدا نہیں ہوگی،دالیں، چاول وافر مقدار میں موجود ہے، بلکہ دالیں اپریل میں مزید سستی ہوجائیں گی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے پاکستانی اشیاءکی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان میں 18ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، کورونا کے باعث ملک میں کہیں بھی غذائی قلت پیدا نہیں ہوگی۔ پرسوں بدھ سے سندھ پاسکو خریداری شروع کردے گی، ہم نے 82 لاکھ گندم زمینداروں سے خریدنی ہے، جس کی لاگت200 ارب ہے، میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ گندم کے ذخائر بہت وافر ہوں گے، اس لیے آٹے کی وقتی طور پر شاید سپلائی کم ہو۔ لیکن اس کیلئے ہم ابھی سے اقدامات کررہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اکٹھا نہ کریں، پاکستان میں70لاکھ ٹن چاول پیدا ہوتا ہے، ہماری ضرورت 35فیصد ہے، اسی طرح دالوں کا اسٹاک ہم امپورٹ کرتے ہیں، دالوں کی مد میں ہمارے پاس اضافی اسٹاک موجود ہیں، کل کراچی میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے دالوں کے اسٹاک آئے ان میں دشواری پیش آئی ، سندھ میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے فرٹیلائزر کے پلانٹ بند کردیے ہیں ، ہم سندھ حکومت سے درخواست کریں گے کہ ان کو کھول دیا جائے۔ دنیا کی عالمی منڈی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اشیاءکی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں، اب دالیں اپریل میں سستی ہوجائیں گی۔اس لیے ذخیرہ اندوز اس سے اجتناب کریں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کل سے 14روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کردیا، لاک ڈاو¿ن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ شاپنگ مالز بند رہیں گے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے لاک ڈاو¿ن کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل24 مارچ صبح 9بجے سے 6 اپریل تک عوامی مقامات ، بازار اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاو¿ن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ اس عرصے کے دوران میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

لاک ڈاﺅن: ملک بھر میں فوج تعینات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاو¿ن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

مراکو: کرونا وائرس کا خوف، لوگ گھروں کی چھت پر قرآن کی تلاوت کرنے لگے

مراکو(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباءکے خوف سے مراکوں میں شام کے اوقات میں لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور موبائل کی ٹارچ آن کر کے سب ایک ساتھ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق مراکو میں لاک ڈاﺅن ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں کی چھتوں پر چڑھتے ہی قرآن کی تلاوت شروع کر دی اور اللہ سے دعا کرنے لگے کے ہمیں اس بیماری سے محفوظ فرما ۔ کرونا وائرس اس کی وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں اموات واقع ہوچکی ہیں۔

پنجاب میں کل سے 14روز کیلئے لاک ڈاو¿ن

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کل سے 14روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا ہے، لاک ڈاو¿ن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ شاپنگ مالز بند رہیں گے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پنجاب میں 14 روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل24 مارچ صبح 9بجے سے 6 اپریل تک عوامی مقامات ، بازار اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔ سبزی منڈی اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔ تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاو¿ن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ اس عرصے کے دوران میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد246ہوگئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاو¿ن کیلئے سندھ ماڈل کو اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر 14 روز میں کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا ، تو لاک ڈاو¿ن میں توسیع کردی جائے گی۔ وضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعلان کے بعد سندھ میں مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے۔ صوبے بھر میں 15روز کیلئے لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔ لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کرسکے گا، اسی طرح اگر کسی نے ہسپتال جانا ہو تو گاڑی میں صرف تین افراد کو جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر کوئی شخص کسی کام سے باہر نکلے تو شناختی کارڈ اپنے پاس رکھے۔ یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 ہوگئی ہے۔ جن میں پنجاب میں 225، بلوچستان میں تعداد108،خیبرپختونخواہ31، اسلام آباد 15، سندھ 352، اور گلگت میں71، کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہے۔ مزید برآں سندھ میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ اور اس سے بچاﺅ کے لیے جاری پہلے دن کے لاک ڈاﺅن میں صوبے بھر کے تمام اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر اور جیکب آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گشت کررہی ہے جبکہ ہر طرح کی کاروباری مصروفیات معطل ہیں اور لاک ڈاﺅن کے خلاف ورزی پر صوبے بھرم میں مجموعی طور پر 113 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

لاک ڈاون: اسٹیٹ بینک اور بینکوں نے لائحہ عمل تشکیل دیدیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں لاک ڈاو¿ن کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکوں نے لائحہ عمل تشکیل دے دیا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور کمرشل بینکوں کے سی ای آوز نے ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاو¿ن کے دوران بینکاری خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک مکمل اوقات کار ہر عمل کریں گے، حاضری متاثر ہونے کی وجہ سے 10 بجے سے خدمات کا آغاز کیا جائے گا، اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی تمام شاخیں خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گی ، مخصوص شاخوں کو کھولنے اور عملہ کم رکھنے کی تجویز پر چند روز بعد غور کیا جائے گا، بینک کے کسی عملے میں کرونا کی تصدیق کی صورت میں متعلقہ برانچ بند کردی جائے گی۔

سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سعید غنی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ویڈیو پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا۔حیرت انگیز طور پر وہ پازیٹو آگیا ہے۔لیکن کرونا وائرس کے لئے جو علامات بتائی گئی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔نہ مجھے کھانسی ہے،نہ مجھے نزلہ ہے اور نہ ہی زکام ہے نہ بخار ہے۔ میں اپنے آپ کو بالکل صحت مند محسوس کر رہا ہوں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نے ایک اورٹیسٹ بھی کروایا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں۔لیکن احتیاطی طور پر میں نے خود کو مکمل آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔میں گھر پر رہ کر اپنی تمام ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔سعید غنی نے گزشتہ دنوں میں خود سے ملنے والے تمام افراد کو بھی کہا کہ وہ اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیں۔ کیونکہ جس طرح مجھے کسی سے وائرس لگا ہے ممکن ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی کسی اورکو منتقل ہوا ہو۔ان افراد میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس کے علامات محسوس ہو تو اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو Symptoms اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر isolation میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں۔

قوم قدرتی آفت میں یوم پاکستان والے عزم حوصلے، اتحاد کا مظاہرہ کرے بلاول بھٹو

کراچی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی سیاسی قیادت پر زور دےتے ہوئے کہاہے کہ انہیں اسی عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیئے، جس کا مظاہرہ ہمارے بزرگوں نے 80 برس قبل 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا تھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے اور جس نے کورونا وائرس کی وبا کی شکل میں ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہمیں اس وقت ایک ملک گیر لاک ڈان کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بچا سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قراردادِ پاکستان ہمیں بنیادی رہنما اصول فراہم کرتے ہے، جن پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی قوم کو انسانی حقوق کے احترام، مساوات، امن اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نظریئہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آٹھ دہائیاں قبل منظور کی گئی قراردادِ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہونے کے حیثیت میں ان کی جماعت بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دینے کی خاطر ہر بگاڑ، ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کرونا وائرس ہماری قوم کے لیئے ایک امتحان ہے کہ ہم اس عزم و ذمیداری کا مظاہرہ کریں ، جس کی مثال ہمارے بزرگوں نے 23 مارچ 1940 کو قائم کی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے اس مہلک وبا کا مِل جل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کردیں۔

ملک بھر میں جزوی لاک ڈاﺅن مارکییٹں، تفریخ گاہیں بند،سڑکوں پر سناٹا،عوام خوفزدہ

لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ گلگت‘ مظفر آباد (نمائندگان خبریں) ملک میں کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے لاک ڈان اور دیگر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کاروبار زندگی معطل ہوگیا اور عوام کی اکثریت گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی۔ سرکاری احکامات پر عمل درآمد کے لیے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مارکیٹیں بند ہیں اور تفریحی و تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تمام شہروں میں چھوٹے بڑے بازار، شاپنگ مالز، تفریحی گاہیں اور پارکس بند ہیں جبکہ ساحلی مقامات جانے پر پابندی ہے۔ احتیاطی اقدامات کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جس کے باعث سڑکوں سے ٹریفک مکمل غائب ہے اور شاہراہوں پر سناٹے کا راج ہے جس کے نتیجے میں شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ مجبوری کی حالت میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ کام پر نہیں جائیں گے تو گھر کے چولھے ٹھنڈے ہوجائیں گے۔ سول حکام کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانیں اور ہوٹل بھی سیل کردیے گئے ہیں، تاہم صرف کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ کوٹلی ستیاں میں دفعہ 144کے نفاذ کی خلاف ورزی کر نے پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر دولہا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متحدہ علما بورڈ نے عوام سے شب معراج کے موقع پر انفرادی عبادات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اس وبا سے نجات کیلئے استغفار ، درود شریف ، آیت کریمہ کا ورد کریں، جبکہ گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ اور ضلعی عدالتوں میں سول مقدمات کی سماعت تاحکم ثانی معطل کردی اور اب صرف فوجداری مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستیں ہی سنی جائینگی۔ کرونا وائرس سے بچا کے لیے ریلوے اسٹیشنوں، اسپتالوں اور بس اڈوں پر میونسپل عملے کی جانب سے اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔ ادھر بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد آج 21ویں روز بھی بند ہے اور باب دوستی سے ہر طرح کی دو طرفہ آمدو رفت معطل ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں دفعہ144کانفاذ ہے اور شہر کی سڑکیں اور مارکیٹیں ویران ہیں۔ بلوچستان اور پنجاب حکومت نے پاک فوج کی مدد طلب کر لی ہے اور آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

پاکستانی ناقابل شکست، فوج ملک کی خدمت،خفاظت کرتی رہے گی آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کوئی نہیں ہرا سکتا، پاک فوج ملک کی خدمت اور حفاظت کرتی رہے گی۔ آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں سپیشل کورکمانڈر کانفرنس ہوئی کانفرنس میں کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل کور کمانڈر کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا کرونا تھا۔