تازہ تر ین

میشا شفیع-علی ظفر کیس: عفت عمر جرح کے لیے پیش نہ ہوسکیں

گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کی 10 فروری کو ہونے والی سماعت میں اداکارہ عفت عمر بطور گواہ پیش نہ ہوسکیں۔

ہتک عزت کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امتیاز علی کی سربراہی میں ہوئی، جس میں عفت عمر پیش نہ ہوسکیں اور ان کے وکلا نے عدالت میں ان کے پیش نہ ہوپانے پر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔

عفت عمر کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ ضروری کام کے سلسلے میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہیں، جس وجہ سے وہ آج سماعت میں پیش نہ ہوسکیں اور ان کے پیش نہ ہوپانے پر ان کی حاضری اسے استثنیٰ کی درخواست قبول کریں۔

عدالت نے عفت عمر کی جانب سے دائر کردہ درخواست قبول کرلی، تاہم اداکارہ کو آئندہ سماعت پر 17 فروری تک پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت میں ہی علی ظفر کے وکلا کو ہدایت کی تھی کہ وہ عفت عمر سے اگلی سماعت تک جرح مکمل کریں اور عدالت نے انہیں ابتدائی طور پر یکم فروری کو طلب کیا تھا۔

عفت عمر جرح مکمل کروانے کے لیے 10 فروری کو ہونے والی سماعت میں بھی پیش نہ ہوسکیں اور اب عدالت نے علی ظفر کے وکلا کو اگلی سماعت تک اداکارہ سے جرح مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain