Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • پاکستان نے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں پہلی بار سلور میڈل جیت لیا
    • امریکا کی خلاف ورزیوں تک معاہدہ نہیں ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
    • چین میں طوفان ’ڈولفن‘ کے خطرے کے پیش نظر 1,000 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
    • امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا:جے ڈی وینس
    • شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
    • جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دوست کو دشمن بنا رہے ہو، جہانگیر ترین، 8 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، شہزاد اکبر

    By Daily Khabrainاپریل 8, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈی ڈبلیو کا منی لانڈرنگ کا معاملہ 8 ارب رو پے کا بنتا ہے۔

    لاہور میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کا منی لانڈرنگ کا معاملہ 25 ارب روپے کا بنتا ہے۔ کیس جہانگیر ترین نہیں ان کی کمپنی کے خلاف ہے۔ 13 شوگر ملز زیر تفتیشن ہیں۔ چینی مافیا کے خلاف 10 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔ جے ڈبلیو بی کی ملکی چینی کی پیدوار میں 20 فیصد حصہ ہے۔

    مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں معاملات نیب، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو بھیجے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 3 اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ کسی گروہ یا کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔ اگر آپ کا نعرہ احتساب کا ہے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ دوسروں کا کریں اپنا نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں نہیں بتاسکتا کہ جہانگیر ترین کا اشارہ کس کی جانب تھا۔ جہانگیر ترین ہمارے اپنے ہیں ان کے تحفظات ہیں۔ وزیراعظم عمرا ن خان کا موقف ہے جب سوال کیاجائے تو جواب دیاجائے گا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔ موجودہ وقت میں چینی کا مسئلہ درپیش ہے۔ برسوں سے دیکھ رہے ہیں کہ چینی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ تین چار دہائیوں میں چینی کی قیمت مقرر نہیں کی گئی۔ چینی کی ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات اٹھائے۔

    ،مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہی چینی سمیت تمام اشیا کو مہنگے داموں پر فروخت کیا جاتا ہے۔ ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمت ایک مسئلہ ہے۔چینی کی قیمت کے تعین کا قانو ن 1958 سے بنا ہوا ہے۔ چینی کا مصنوعی بحران ختم کرنے کے لیے چینی کی قیمت مقرر کرنا ضروری ہے۔ شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں پر عدالت سے رجوع کیا۔

    مشیر احتساب و داخلہ نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف اپنوں کے احتساب کی ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی میں جتنی جمہوریت ہے کسی اور جماعت میں نہیں۔ قانونی اور عدالتی عمل کو پارٹی نہیں چلاتی۔ ہم نے من پسند افراد کو اداروں میں تعینات نہیں کیا۔ ہم قانونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

      ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

      فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.