تازہ تر ین

جاتی امراءزمین، حکومت اور ن لیگ آمنے سامنے ،شریف خاندان کے گھروں کی مسماری برداشت نہیں: PML-N جاتی امراءکی ملکیت ثابت کریں: PTI

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رائے ونڈ جاتی امرا کی زمین شریف خاندان کی ذاتی ہے اور ان کا قانونی قبضہ ہے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت اگررائیونڈ کا رخ کریں گے تو آپ سے نمٹیں گے، نانی یاد کرا دیں گے، ہمیں میرٹ پر سٹے آرڈر ملا ہے، اس مرتبہ بڑھتے ہاتھ کو روکیں گے نہیں توڑیں گے۔

انہوں نے کہا قلت کے باوجود چینی ایکسپورٹ کی اجازت عمران خان نے دی،حکو مت نے پٹرولیم بحران میں ملوث ندیم بابر کو پچھلے دروازے سے گھر بھیج دیااور ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی اسی طرحجہانگیر ترین تین چار پیشیوں کے بعد وعدہ معاف گواہ بن جائیں گےااور حکومت کا احتساب سب کے سامنے آجا ئے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved