تازہ تر ین

سفیر یورپی یونین انددرولہ کا منارہ کا امتنان شاہد کو تعزیتی خط ضیا ءشاہد کا انتقال پاکستانی صحافت کا بڑا نقصان ہے: سفیر یورپی یونین

لاہور (ویب ڈیسک) بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد کے انتقال پر چیف ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد کو سفیر یورپی یونین انددرولہ کامنارہ اور کویتی سفیر نصر عبدالرحمن المتاری نے اپنے علیحدہ علیحدہ لکھے گئے خطوط میں اظہار تعزیت کیا ہے۔ سفیر یورپی یونین انددرولہ کامنارہ نے کہا ہے کہ ضیاءشاہد کا انتقال پاکستانی صحافت کا بڑا نقصان ہے۔ کویتی سفیر نصر عبدالرحمن المتاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ ضیا شاہد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بانی خبریں گروپ ضیاءشاہد کے انتقال پر اپنے ٹویٹر پیغام میں تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا اہل خانہ اور صحافتی برادری کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عط کرے۔ سعودی سفیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ضیاءشاہد صحافی بڑے کالم نگار تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain