تازہ تر ین

پاکستان بیس بال فیڈریشن نے امریکن کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

کراچی:  پاکستان میں بیس بال کو فروغ دینے کے مشن کے تحت امریکن کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

بیس بال ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں کو کھیل کے اسرار ورموز سکھانے امریکن بیس بال کوچ برائن فرچز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

امریکی کوچ برائن فرچز قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بیس بال کی جدید تکنیک سکھائیں گے۔

خبریں ہیں کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن نے امریکی کوچ برائن فرچز سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر برائن فرچز ایک ہفتے پاکستان میں قیام کرینگے، وہ اگست میں پھر سے پاکستان آئینگے اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

برائن فرچز کو پاکستان کے مختلف شہروں میں بیس بال کی اکیڈمیوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain