تازہ تر ین

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  تاہم ابھی تک متاثرہ مقامات پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

 زلزلے کےجھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4  اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain