Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کی آمد پر انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنایا جائے، مریم نواز

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے۔

    آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میاں نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’یہ 2018 نہیں ہے جس میں تم آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے چپ کرکے یہ فیصلہ مان لیا تھا‘۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اب یہ وہ مسلم لیگ (ن) بھی نہیں، اس بار ووٹ چوروں کا واستہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے‘۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’جہاں تحریک انصاف کا استقبال جوتوں، انڈوں اور ٹماٹروں سے ہوتا ہے ایسے ماحول میں آج عمران خان کشمیر تشریف لارہے ہیں‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ’عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز باغ سے اس لیے کیا کیونکہ انہوں نے وہاں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیسا ہو عمران خان وہاں جاتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’عوام سے گزارش ہے کہ عمران خان کا استقبال انڈوں ٹماٹروں سے نہیں کرنا بلکہ ایک پھولوں کا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو ویلکم ٹو آزاد کشمیر آٹا چوری میں نمبر ون، دوسرا ہار پہنانا جس پر لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون، تیسرے پر گیس، بجلی چوری میں نمبر ون، پانچویں پر لکھا ہو مہنگائی میں نمبر ون‘۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اس کے بعد انہیں عزت سے ایک میڈل پہنانا جس میں لکھا ہو ووٹ چوری میں نمبر ون، پھر عزت سے انہیں تاج پہنانا جس پر لکھا ہو کشمیر فروش‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں سنا تھا کہ بھارتی ظالم فوج وہاں کے نہتے عوام پر گولیاں چلاتے ہیں، پاکستان میں پہلی مرتبہ عوام نے دیکھا کہ امور کشمیر کے وزیر نے نہتے کشمیریوں پر سامنے کھڑے ہوکر گولیاں چلائیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے اس پر اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ اب کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا، یہ کس قسم کے گھٹیا لوگ ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ دینا پڑا کہ امور کشمیر کا وزیر ہی کشمیر میں داخل نہیں ہوسکتا‘۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب جب وزیر اعظم تھے تو پاک چین اقتصادی راہداری میں انہوں نے ایک منصوبہ رکھوایا تھا جو میرپور سے مظفر آباد موٹر وے کا تھا، یہاں کے لوگوں کو مظفر آباد جانے کے لیے پہلے اسلام آباد جانا پڑتا ہے تاہم نواز شریف چاہتے تھے کہ یہاں کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’دیکھ لو نواز شریف اور عمران خان کا فرق، شرم کا مقام ہے کہ پہلے چینی سرمایہ کاری کے لیے یہاں آتے تھے اب یہاں تحقیقات کے لیے آرہے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب تم آصف سلیم باجوہ کو این آر او دو گے اور 30 سے 40 لاکھ روپے کی تنخواہ پر اسے سی پیک کا انچارج بناؤگے اور اپنی توجہ ساری نواز شریف دشمنی پر رکھو گے تو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوں گے تو کیا ہوگا‘۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’سی پیک میں آج ترقی نہیں ہورہی وہاں ہلاکتیں ہورہی ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’مان لو کہ نواز شریف تمہارا سب سے بڑا استاد ہے، تم 3 سال سے اقتدار میں بیٹھے ہو لیکن نواز شریف کے خوف کی وجہ سے تمہاری دوڑیں لگی ہوئی ہیں، ایک دن بھی تمہیں نہ چین کا ملا نہ عزت کا ملا‘۔

    انہوں نے کہاکہ ’نواز شریف تمہیں ایسا سبق سکھارہا ہے کہ دل میں تو مانتے ہوگے کہ نواز شریف نام ہی کافی ہے‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ووٹ چوروں کو تنبیہ کرتی ہوں کہ اگر تم نے مسلم لیگ (ن) کو روکنے کی کوشش کی اور نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی تو تمہارے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے‘۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی

      پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی

      پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.