Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
    • چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
    • کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
    • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
    • ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
    • جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
    • پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
    • بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
    • تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
    • جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
    • 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
    • پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
    • راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
    • جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
    • نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روسی تاریخ کا اہم کردار

    By Daily Khabrainاگست 1, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سلمیٰ اعوان
    یہ پیٹرز برگ تھا۔اور میں اس کے شہرہ آفاق محل پیٹر ہاف کے گریٹ پیلس کے داخلی دروازے سے اندر داخل ہورہی تھی۔ کچھ یاد آیا تھا۔
    Peter hof is the Russia’s answer to versailles.
    ابھی میں نے فرانس کے لوئی پائنز دھم کاورسائی محل نہیں دیکھا تھا۔ اس لئے میرے لئے تقابل کا تو کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ہاں البتہ رُوسیوں کے ہاں جس اعتماد کا اظہار تھا وہ یقینا حقیقت سے لگاّ کھاتا ہوگا۔
    مرکزی زینے پر قدم رکھے۔بھونچکی سی ہو کر میں نے چاروں طرف دیکھا تھا۔ سچی بات ہے ونٹر پیلس کی خوبصورتیاں تو اسکے آگے پانی بھرتی تھیں۔
    یہ سات فٹا پیٹراعظم کیا شے تھا۔ایک غیر معمولی طاقتور،فطین،ہٹیلا، سرکش، کھیڈن کو مانگے چاند جیسی خواہش سر میں سمائے تو آسمان سے تو ڑ کر اپنے سامنے ڈھیر کرلے۔پہلے شہر بسایا اُسے محلوں پارکوں سے سجایا۔اور پھر پیٹر ہاف بنا کر اس میں تارے ٹانک دیئے۔
    سب سے پہلے میں پیٹر دی گریٹ کا ذاتی کمرہ دیکھنے کی خواشمند تھی۔
    کمروں، ملحقہ راہداریوں پر ایک طائرانہ سی نگاہ ڈالتے ہوئے قدموں کی تیزی کے ساتھ ساتھ دماغ کی پوٹلی سے رات کا پڑھا ہوا مواد باہر آنے لگ گیا تھا۔
    قد وقامت بھی غیر معمولی تھی اور صلاحتیں بھی۔پر زار بننے کے لئے اُس کا نام زیر غور نہیں تھا۔ شاید اسی لئے رائل فیملی نے اُس کی تربیت میں اُن طور طریقوں کا قطعی خیال نہ کیا جو جانشین زار کیلئے وضع تھے۔ماسکو میں اُس کا زیادہ وقت غیر مُلکیوں خاص طور پراطالویوں کے ساتھ گذرا۔
    آغاز میں اُس نے جنگ لڑنے اور جیتنے کا آرٹ سیکھا اور زار بننے کے بعد اُس نے یورپ جاکر بے شمارعلوم میں مہارت حاصل کی۔ یہ کسی رُوسی زار کیلئے پہلا واقعہ تھا۔واپس آکر اُس کا پہلا کڑاوار آرتھوڈکس چرچوں پرپڑا۔چرچوں کی گھنٹیاں پگھلا کر توپیں بنوائیں۔انہیں قومی تحویل میں لینے کے ساتھ اُس نے داڑھیوں پر بھی پابندی لگائی۔
    ”اِن داڑھیوں کے ساتھ یقیناً کوئی مسئلہ ہے۔ شاید لوگ آپے میں نہیں رہتے۔“ رات پڑھتے ہوئے مجھے بے اختیار ہنسی آئی تھی۔
    رُوسی قوم کوحروف ابجد،قانون، زبردست بحری اوربرّی قوت، زرعی شبعوں کو ماڈرن ازم اور بھاری صنعتوں کا تحفہ دیا۔
    ٹیکسوں کانظام وضع کیا اور دنیا بھرسے ماہرین کو بُلا کر بالٹک کے کناروں پر نئے شہر کی بنیاد رکھی جو اُس نے سویڈن سے جنگ میں جیتی تھی۔وہ اسے جدید روس کا ایک ماڈرن شہر بنانے کا آرزو مند تھا۔ مشرقی رحجانات سے اُس نے اپنی فوج اور قوم کو مغربی ترقی پذیر سانچوں میں ڈھالنے کی سرتوڑ کوشش کی۔
    لیکن اِن سب کے ساتھ ساتھ وہ کیسا انسان تھا۔ایک طرف محبت کی انتہا پر پہنچا ہوا۔وہیں بے رحم، ظالم،اپنے اکلوتے بیٹے الیکسی کاقاتل۔ یقیناشہنشایت کے لئے پتھر کے کلیجے کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔تاہم وہ تاریخ رُوس کا طاقتور ترین اور زبردست زار تھا۔
    میں اُس کے ذاتی کمرے میں کھڑی ہوں۔ میری نظریں اُس کے دلکش پورٹریٹ پر جمی ہوئی ہیں۔ ایک تو اس کی گھائل کرنے والی شخصیت، اُوپر سے رُوسی ملٹری یونیفارم کی دلکشی۔
    کمرے کی زیبائش زیادہ تر شاہ بلوط کی لکڑی سے ہوئی ہے۔
    میز پر پَر والا قلم، کتابیں، گھڑی، قلم، دوات سجے ہیں۔ یہ اُس کی مختلف النوع سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ مطالعہ، آرام، ملاقاتیں،ریاستی امور پر بحث مباحثے سب یہیں ہوتے تھے۔
    ابھی کچھ ہی دیر پہلے Throneروم میں اس عورت کا مجسمہ اور اس کی تصویریں دیکھ کر آئی ہوں جو اس کے دل کی ملکہ تھی۔
    کیتھرائن پیٹر کا پیار تھا۔ اُس کی محبت تھی۔ وہ اُس کی محبوبہ تھی۔ عام سے لیتھونیئن(Lithunian)کِسان کی بیٹی جو مقدّر کی ملکہ تھی۔ رُوس نے 1702ء میں میرئین برگ (Marien burg) پر قبضہ کیا۔ یہ جنگی قیدیوں کے طور پر فوج کے ہاتھ لگی۔ دراز قامت انتہائی حُسن وجمال کی مالک، خود اعتماد اور حاضر جواب لڑکی کا نام مارتھا تھا۔تیز طرّار اس لڑکی کو پیٹر دی گریٹ کے دستِ راست الیگزینڈر فیشکووکے حوالے کر دیا گیا۔
    کہیں پیٹر نے اُسے دیکھا تو جی جان سے عاشق ہو گیا۔ محبت کا کچھ یہ حال ہوا کہ روز اُسے خط لکھتا،اور جواب لیتا۔ ملاقاتیں بھی کرنے لگا۔ بچہ ٹھہر گیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد اُسے آرتھوڈکس چرچ لایا گیا۔ دوبارہ عیسائی کرنے کے بعد کیتھرائن الیکسوونا (Alekseyvna)کا نام تجویز ہوا۔
    دلیر او ر بہادر عورت تھی۔ ذہین اور سمجھ دار تھی۔ جانتی تھی کہ اُس کے کمزور پہلو کون سے ہیں۔ اُس کے غصّے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔ ہر کڑے وقت اُس کے ساتھ رہتی حتٰی کہ تُرکوں کی جانب سے ایک یلغار کے دوران انتہائی عقلمندی سے اُس نے پیٹر اور رُوسی سلطنت کو بچایا۔ گیارہ بچوں کو جنم دیا جن میں سے صرف دو لڑکیاں بچیں۔
    یہ فروری کے دن تھے اور سن 1718 ء کا جب پیٹر اعظم اپنے بیٹے الیکسی کو یہاں لایا۔اٹھائیس سالہ اکلوتا الیکسی جسکے ساتھ اس کے ڈھیر سارے ساتھی بھی تھے۔باپ کی اصلاحات کے خلاف سازشوں اور ریشہ دواینوں کے جرم میں۔
    دفعتاً میں ایک تصویر کے سامنے رک گئی تھی۔ پُراسرار سا نیم تاریک کمرہ،جس کے وسط میں دھری میز پر ایک سُرخ بڑے بڑے پھُولوں والے قالین نما کور پر پیٹر دی گریٹ کی ٹوپی، پروں والا ایک قلمدان اور چند کاغذات پڑے ہیں۔میز کے سامنے کُرسی کا رُخ میز کی سمت سے موڑ لیاگیا ہے۔ اس کُرسی پر پیٹرتنگ مہری کی براؤن پینٹ پہنے ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے بیٹھا ہے۔ سامنے میز کے ساتھ بیٹاکھڑا ہے۔اُبھری ہوئی غیرمعمولی چوڑی پیشانی، ساڑھے چھ فٹی قامت پر دُبلا پتلا جسم۔ نگاہیں جھکی ہوئیں اور چہرے پر مسکینی کا پورا جام انڈیلا ہوا۔پر باپ کا اندازدید. اس نگاہ میں کیا کچھ نہ تھا۔مصور نے اُس کی پوری شخصیت اُن ترچھی نگاہوں میں سمو دی تھی۔
    اور سچ تو تھا کہ بس اُس کا یہ انداز ہی اس پوری تصویر کی جان تھا۔
    یہاں تحقیق ہو رہی تھی۔ سازش بے نقاب ہوگئی تھی۔وہ سازش جس میں بیٹا باپ کی اصلاحات کا مخالف ہو کر اُس کے خلاف مورچہ بند ہورہا تھا۔بیٹا اور ساتھی پکڑے گئے تھے فوٹریس کے ٹارچرسیل میں درد ناک اذیتوں کے بعد باپ کی موجودگی میں بیٹے کو پھانسی کے گھاٹ پر چڑھا دیا گیا تھا۔
    آہ یہ قصے تاج وتخت کے ماضی اور حال کے۔یہ زندہ حقیقتیں،یہ سچے افسانے۔
    (کالم نگار معروف سفرنگار اورناول نگار ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.