Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی، 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ڈھوک کنڈ، تھوہا محرم خان 12 سالہ لڑکا کنویں میں گر کر جاں بحق
    • علیوٹ کے مقام پر ٹرک الٹ گیا، 20 سالہ نوجوان جاں بحق
    • تھانہ بسال میں درج مقدمہ قتل میں اہم پیش رفت، تمام نامزد ملزمان بری
    • میرپورآزاد کشمیر مزدور بنیادی حقوق سے محروم لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
    •  عالمی اردو مشاعرے  میں یوسف ناز کی شرکت کھیوڑہ کا اعزاز قرار
    • وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد سے قبل اٹک میں انتظامی سرگرمیاں عروج پر
    • پٹرولنگ پوسٹ مری 22 میل کی کارروائی ، دو پسٹل اور شراب کی بوتل برآمد،8اشتہار ی گرفتار
    • وزیراعلیٰ پنجاب متوقع آمد کے پیش نظر پیرا فورس اور صفائی عملہ متحرک
    • جسٹس افتخار چوہدری سے راجہ ذاکر حسین، کرنب الیاس،چوہدری اخلاق کی ملاقات
    • فتح جنگ :پیرا فورس کی عدم توجہی ،فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ۔
    • فتح جنگ :پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال تاجہ وفد کے ہمراہ گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کر رہے ہیں ۔
    • کھوڑ پولیس کا تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ دو نوجوان گرفتار
    • پی ایچ پی پوسٹ چوک پنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار
    • میاں اسحاق کو پاکستان فلور ملز الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد
    • بانی پی ٹی آئی میرا جگری دوست اور جیل میں ہے: چوہدری نثار علی
    • افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہمی کے ہوشربا شواہد سامنے آ گئے
    • گورجر خان: جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کے بعد راجہ ذاکر حسین، کرنب الیاس، چوہدری اخلاق، چوہدری رجب کا گروپ فوٹو۔
    • آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگتبلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہشانِ پاکستان، گلگت بلتستان ریلیز کر دیا
    • جرمنی بھی احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا، مہنگائی کے خلاف ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آہوئے صیاد دیدہ

    By Daily Khabrainاگست 15, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کرنل (ر) عادل اختر
    افغانستان ایک آہوئے صیاد دیدہ ہے۔ وادیاں ویران، میدان بیابان ہیں‘ ویرانے میں نہ جانے کون سی کشش ہے کہ سپر پاورز اس کا پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ اس وادی غیر ذی زرع میں پانی کم برستا ہے اور خون زیادہ۔ یا تو سدا خانہ جنگی چلتی رہتی ہے یا غیر ملکی افواج امن کو روند رہی ہوتی ہیں۔ جو شدت موسم میں ہے وہی یہاں کے باشندوں میں ہے۔ قبائلی مزاج کبھی نچّلا نہیں بیٹھنے دیتا۔ ان کی پیاس خون سے بجھتی ہے۔ چاہے خون اپنا ہی کیوں نہ ہو۔
    سترہویں صدی میں انگریزوں نے برصغیر پر قبضہ جمانا شروع کیا تو روسیوں کے دل میں بھی گرم پانی کی ایک بندرگاہ پر قبضے کا خیال آیا۔ کوئی ڈیڑھ دو سو برس تک برطانیہ اور روس کے درمیان پنجہ آزمائی چلتی رہی جسے Great Game کے نام سے جانا جاتا ہے۔ برطانیہ کے سینکڑوں کھوجی اور جاسوس اس علاقے میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔ سیاحوں، تاجروں، ملاؤں کے روپ میں۔ کابل، سمر قند، بخارا میں جابر اور ظالم حکمران مسلط تھے۔ راستے ڈاکوؤں سے پٹے پڑے تھے۔ ناقابل برداشت گرمی یا سردی۔ پانی کی نایابی، زہریلے کیڑوں مکوڑوں، مکھیوں اور مچھروں کی کثرت ایک انگریز سیاح نے اپنی ڈائری میں لکھا۔ Heat in this area is move deadly than the sword of eremy انگریزوں کی جیب میں دو بھرے ہوئے پستول آنکھوں پر دوربین، ہاتھ میں قطب نما تھیلے میں طرح طرح کی دوائیں دل میں شوق مہم جوئی، انگریز راستے کھوجتے فوجی نوعیت کی معلومات حاصل کرتے‘ اگر انگریزوں کی تعداد زیادہ ہوتی تو سمر قند و بخارا پر بھی ان ہی کا قبضہ ہوتا۔ افغان تاریخ خون سے لالم لال ہے۔ بیسویں صدی کا آغاز ہوا تو حبیب اللہ بادشاہ تھے انہیں قتل کر دیا گیا تو نادر شاہ بادشاہ بنے۔ انہیں قتل کر دیا گیا تو ان کے بیٹے ظاہر شاہ بادشاہ بنے۔ 1973ء میں انہیں معزول کر کے ان کے کزن داؤد خان صدر بن گئے۔ چند سال کے بعد انہیں ان کے خاندان کے ساتھ صدارتی محل میں قتل کر دیا گیا اور ایک بوڑھے سیاست دان نور محمد ترکئی کو صدر بنا دیا گیا۔ چند برس کے بعد نور محمد ترکئی کو گلا گھونٹ کے مار دیا گیا اور حفیظ اللہ امین صدر بن گئے۔ چند برس کے بعد امین اللہ حفیظ کو بھی بمعہ خاندان صدارتی محل میں قتل کر دیا گیا اور ببرک کارمل کو صدر بنا دیا گیا۔ چند برس کے بعد ببرک کارمل کا صفایا کر کے ڈاکٹر نجیب اللہ کرسیئ صدارت پر رونق افروز ہوئے۔ روسی افواج واپس گئیں تو نجیب اللہ فرار ہو گئے۔ محکمہ جاسوسی کے سربراہ نے خودکشی کر لی۔ نجیب اللہ کو ڈھونڈ نکالا گیا اور پھانسی دے کرکھمبے سے لٹکا دیا گیا۔
    افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کبھی آئیڈیل نہ رہے۔ 1979ء میں روسی افواج افغانستان میں داخل ہو گئیں۔ پاکستان میں ایک زبردست سیاسی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ایک سپر پاور دروازے پر آ کر بیٹھ گئی۔پاکستان ایک سپر پاور کو کس طرح روک سکتا ہے۔ دانشوروں نے سوچا۔ اب جلد ہی روسی سپاہی پنڈی اور پشاور کے کلبوں میں بیٹھ کر وڈکا پیا کریں گے۔ کراچی کی بندرگاہ کو جدید اور عظیم بنانے کا منصوبہ شروع ہو جائے گا۔ اس وقت پاکستان کے پاس دو آپشن تھے۔ روس کے سامنے سینہ سپر ہو جائے یا گھٹنے ٹیک دے۔ دونوں آپشن خطروں سے بھرپور تھے۔ پاکستان نے روس سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان میں اسلحہ اور ڈالروں کی برسات شروع ہو گئی دشمنوں نے الزام لگایا کہ جنرل ضیا نے آدھا اسلحہ اپنی فوج کو دے دیا ہے۔ اس وقت پاکستان کا ایٹمی پروگرام چل رہا تھا۔ امریکہ کبھی پاکستان کو ایٹم بم نہ بنانے دیتا۔ لیکن سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے صَرفِ نظر کر لیا……اس طرح افغانستان میں جنگ ہوتی رہی اور کہوٹہ میں بم بنتا رہا……جنگ میں افغان بہت اچھے سپاہی ثابت ہوئے سخت جان اور مستقل مزاج جبکہ روسی اچھے سپاہی ثابت نہ ہوئے۔ ان کی برتری ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کی وجہ سے تھی۔ چند سال کے بعد جب امریکہ سے اسٹنگر میزائل آئے تو انہوں نے افغانستان کو جہازوں اور ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔ یہ برتری جاتی رہی۔ روسی سیکس اور شراب (ٹھرا) کے عادی ہو گئے۔ اور بڑی بے دلی سے لڑتے تھے۔روس میں حکمران بدلتے رہے 1988ء میں نئے صدر گوربا چوف نے افغانستان سے فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا۔
    نقصانات: اس جنگ میں روس کے ساٹھ سے ستّر ہزار فوجی مارے گئے یا معذور ہو گئے۔ ہزاروں جہاز، ہیلی کاپٹر، ٹینک اور گاڑیاں تباہ ہوئیں اربوں ڈالر کے اخراجات ہوئے واپسی پر روسی فوجوں کا استقبال بڑی سردمہری سے ہوا……روس میں مہنگائی اور بے روزگاری کا غلبہ تھا۔ بارہ تیرہ لاکھ افغان مارے گئے یا معذور ہو گئے لاکھوں بچے یتیم ہوئے۔ لاکھوں عورتیں بیوہ ہو گئیں۔ پچاس لاکھ افغان وطن چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ پچیس لاکھ اپنے ہی وطن میں بے گھر ہو گئے۔ ستّر ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔ اربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔ جنگ ختم ہوئی تو مجاہدین خوش تھے کہ انہوں نے روس کو ہرا دیا۔ روس خوش تھا کہ اے بے حاصل جنگ سے جان چھوٹی۔ امریکہ خوش تھا کہ اس نے روس کی گرم پانی تک رسائی نہ ہونے دی۔
    دونوں سپر پاورز نے جنگ میں کئی ٹریلین ڈالر جھونک دیئے۔ اگر اس کی آدھی کی آدھی رقم افغانستان کی ترقی پر خرچ کی گئی ہوتی تو افغانستان ایک ترقی یافتہ چمن بن گیا ہوتا۔ لعنت ہے انسان کی ہوس اور ملک گیری پر افغانستان کی سرزمین پر دنیا کے کئی عظیم انسان پیدا ہوئے۔ مولانا روم اور حضرت داتا گنج بخش کا تعلق افغانستان سے تھا۔ ان کے افکار سے پوری دنیا میں روشنی ہوئی۔ اور بھی ہزاروں افغان، صوفی، علماء اور اولیاء برصغیر کی زمین آسودہ ہیں۔ غالبؔ کے دادا بھی افغانستان، ازبکستان کے سرحدی علاقے سے ہجرت کر کے لاہور آئے تھے۔ علامہ اقبال نے افغانستان کے ویرانوں میں حُسن کا گنج گرانمایہ دریافت کیا۔
    اے باد بیابانی مجھ کو بھی عنایت ہو
    خاموشی و دلسوزی، سرمستی و رعنائی
    (سیاسی ودفاعی مبصر اورتجزیہ نگار ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف

    کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

    فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

    تازہ ترین

    سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

    پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

    سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

    باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.