Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟
    • لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں
    • 2026/27 سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
    • ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا
    • امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا
    • بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
    • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
    • کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں
    • سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش
    • لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر
    • امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
    • کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
    • گوگل اپنے اے آئی منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے 80 بلین ڈالر کے شئرز فروخت کرے گا
    • اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افتتاح پر نجی کو دوست قرار دیا
    • اسرائیل باز نہ آیا تو دنیا میں تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت کا بالآخر آئی ایم ایف کے آگے سرینڈر کا فیصلہ

    By Khabrain Newsدسمبر 28, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر 350 ارب سے زائد کا ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے معاملے پر حکومت نے بالآخر آئی ایم ایف کے آگے سرینڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا ایک نکاتی خصوصی اجلاس کل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کے لئے رضامند ہوگئی۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، آئی ایم ایف شرائط کے تحت ٹیکس چھوٹ و رعایات اورمراعات ختم ہونگی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 مکمل ختم یا ترامیم ہونگی، چھٹے شیڈول کے خاتمے یا ترامیم سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی۔

    ذرائع نے کہا کہ آٹھویں اور نویں شیڈول میں دی گئی ٹیکس چھوٹ میں ترامیم کا امکان ہے، موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

    میک اپ کا سامان بھی منی بجٹ کے بعد مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ مکمل ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

    سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

    کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائے جائیں گے۔

    درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب کی کٹوتی کا امکان ہے۔

    ٹیکس وصولی ہدف 5829 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب کرنے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق 12 جنوری سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔a

    Khabrain News

    Keep Reading

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    تازہ ترین

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں

    لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.