تازہ تر ین

سیالکوٹ واقعہ: مقتول کے اہل خانہ کو 1 لاکھ ڈالر امداد اور پہلی تنخواہ بھجوا دی گئی

سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم دس سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاونٹ میں منتقل کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain