تازہ تر ین

گرین لائن بس سے روزانہ 35 ہزار مسافر سفر کرنے لگے

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں گرین لائن بس سروس سے سفر کرنے والے مسافروں کی اوسط یومیہ تعداد 35ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ شہر قائد میں اتوار کے روز شہریوں کی بڑی تعداد گرین لائن سے آزمائشی سفر کرتی ہے جن میں اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذرائع کے مطابق گرین لائن سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تاہم یہ تعداد ڈیزائن کی گنجائش سے کافی کم ہے اس لیے سروس پر کسی قسم کے ایسے دباؤ کا سامنا نہیں جس کو کنٹرول نہ کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کے عام دنوں میں اوسط 35ہزار افراد گرین لائن سے سفر کررہے ہیں یہ تعداد اتوار کے روز 50ہزار تک پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے نمائش کے اسٹیشن پر طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain