تازہ تر ین

کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار کے لیے کام کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ٹیلی ویژن کمرشل کی اسکرین پر سامنے آئیں اور اشتہار کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی جس کی بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے بھی تعریف کی۔
رنویر سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کے کومنٹ سیکشن میں بالی ووڈ جوڑی کی مزاحیہ اداکاری پر قہقہہ لگایا اور پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔
ٹی وی کمرشل میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کو کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’آپ غصے میں ایک دم کرینہ کپور لگتی ہیں‘۔ اس موقع پر اسٹارز کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور کے چاہنے والے ان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے منتظر ہیں جس میں کرینہ نے عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔
ہنسال مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور نے فلم ساز اکتا کپور کے ہمراہ پروڈکشن کی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ادی پورش کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain