تازہ تر ین

اسلام آباد یونائیٹڈ مشکل میں ،کپتان سمیت 4کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سمیت 3 کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جبکہ کولن منروبھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
پی ایس ایل سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ اہم کھلاڑیوں کی ممکنہ عدم دستیابی کے باعث مشکلات میں پڑ سکتی ہے۔
شاداب خان گزشتہ روز میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔فاسٹ بالر ذیشان ضمیر کو سائیڈ اسٹرین ہے اور محمد اخلاق کو ٹانگ پر گیند لگی تھی۔
کولن منرو بھی بیٹنگ کے دوران تکلیف محسوس کر رہے ہیں ان کا میڈیکل چیک اپ آج دوپہر میں ہو گا۔
شاداب خان کی میڈیکل رپورٹ اور ذیشان ضمیر کی ایم آر آئی رپورٹ بھی دوپہر میں موصول ہو گی۔
پلیئرز کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی اسلام آباد یونائیٹڈ اگلی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز بھی پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain