Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان سمیت عالمی دریاؤں کے دواؤں سے آلودہ ہونے کا انکشاف

    By Khabrain Newsفروری 16, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: (ویب ڈیسک)
    ایک بہت بڑے مطالعے میں دنیا کے مشہور دریاؤں کا جائزہ لیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ عوام اورا زراعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھنے والے متعدد مشہور دریا طرح طرح کی ادویاتی آلودگی کے شکار ہیں۔
    اس فہرست میں دریائے سندھ بھی شامل ہے جس کے آبی ذخائر میں اس سے پہلے بھی اینٹی بایوٹکس کی بڑی مقدار کا انکشاف ہوا تھا۔
    برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک کے پروفیسر جان ولکنسن اور ان کے ساتھیوں نے دنیا بھر کے دریاؤں میں ادویاتی آلودگی پر تحقیق کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت اب تک 196 ممالک میں سے 104 ممالک کا ڈیٹا جمع ہوچکا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ سب سے زیادہ ملک شمالی امریکہ اور مغربی یورپ کے ہیں جبکہ دیگر خطوں میں تحقیق کی ضرورت ہے۔
    عالمی دریاؤں میں ادویاتی آلودگی کی نگرانی نامی اس بڑے پروگرام کے لئے 104 ممالک کے 258 دریاؤں کے کل 1052 نمونے جمع کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر جان کے مطابق یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے بری طرح نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن اس منصوبےسے دنیا بھر کے دریاؤں کا مفصل جائزہ سامنے آئے گا۔
    اس ضمن میں لاہور کے قریب سے گزرنے والے دریا میں آلودگیوں کو مجموعہ 70.8 مائیکروگرام فی لیٹر نوٹ کیا گیا جسے کیومیولیٹوو فارماسیوٹکل کنسنٹریشن کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس آلودگی کو انسانوں، آبی جانداروں اور زراعت کے لیے خوفناک قرار دیا ہے۔ مجموعی طور پر 25 فیصد نمونے الودگی کے معیارات سے بھی بلند ہے جو سب سے خطرناک امر ہے۔
    اس آلودگی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دریاؤں کے پاس ادویاتی فضلہ بے دریغ پھینکا جارہا ہے۔ دوسری جانب نکاسی آب کا نظام بہت ہی خستہ ہے ۔ اس کے علاوہ کئی ادویاتی ادارے اپنا فالتو مواد اور کیمیکل دریا میں بہا رہے ہیں۔ پانی کےنمونوں میں مرگی کے خلاف دوائی مرکب کاربا میزیپائن، ذیابیطس کی دوا میٹ فارمِن اور کیفین وغیرہ موجود ہے۔
    اس سے قبل 2019 میں ایک اور تحقیق میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا، گھانا، نایئجیریا اور یورپ میں آسٹریا وہ ممالک ہے جہاں کے دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی شرح بہت زیادہ ہے اور بعض مقامات پر تو یہ مقررہ مقدار سے 300 گنا زائد ہے۔ یہ تحقیق بھی یونیورسٹی آف یارک نے ہی کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.