تازہ تر ین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قدر 5 ڈالر بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1856 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain