Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول
    • کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟
    • شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے
    • کینسر کو شکست دیکر نفیسہ علی کی 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ، ویڈیو وائرل
    • امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں
    • چین نے سپر کمپیوٹر کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
    • قطر معمول کے مطابق ایل این جی پیداوار بحال کرے گا
    • عمان نے آبنائے ہرمز کے لیے عارضی بحری راہداری کھول دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان

    By Khabrain Newsفروری 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا دورہ روس اسلام آباد اور ماسکو میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ ہے، کسی تنازع کے ساتھ نہیں۔
    انہوں نے اپنے دورہ روس کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ میگزین نیوز ویک کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر مناسب بوجھ و دباؤ پڑ سکتا ہے۔
    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپلائی چین متاثر ہوگی، توانائی کا بحران اور اجناس کی قیمتیں بڑھیں گی کیونکہ جب بھی کوئی تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہا جا سکتا۔
    دلچسپ امر ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایسے وقت میں روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں کہ جب روس اور یو کرین کے درمیان تنازع شدت اختیار کرچکا ہے اور عالمی طاقتوں کی جانب سے اس بات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ کسی بھی وقت روس جارحیت کا مرتکب ہو سکتا ہے۔
    عمران خان نے دوران انٹرویو واضح کیا کہ ان کا دورہ روس پہلے سے طے شدہ ہے اور اس دورے کی دعوت انہیں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دی تھی۔
    انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں جہاں تمام ممالک کے مفادات کا تحفظ ہو۔
    وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بات چیت ہی سے دونوں ممالک کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
    دورہ روس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ میں روس کے دورے کا شدت سے منتظر ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان روس کو علاقائی روابط میں ممکنہ شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقائی ریاستوں اور بڑی طاقتوں سے ترقیاتی شراکت داری چاہتے ہیں۔
    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان اور روس نے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے ایک دوسرے سے استفادہ نہیں کیا۔ انہوں ںے کہا کہ روس توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا

      شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

      تازہ ترین

      پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔

      پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا

      قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی

      وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.